سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے ہوا وے کیtÜv rheinland کے ساتھ شراکت داری
ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ نے ہوا وے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے TÜV Rheinland کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ تصدیقی عمل دنیا کے مایہ ناز سیفٹی ماہرین کی جانب سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے سخت ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کی پہلی مرتبہ نشاندہی کرے گا۔ یہ ٹیسٹنگ ہر اس جزو پر مشتمل ہے جس میں ایڈاپٹرز، آئی سی سرکٹس اور چارجنگ کیبل کی ضرورت ہوتی ہے جو سیفٹی، کم درجہ حرارت اور تھرمل شاک ٹیسٹ کو منتقل کرتی ہے۔ TÜV Rheinland کی سخت نگرانی کیلئے خود کو پیش کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہوا وے نے مارکیٹ میں زیادہ جدید فیچرز فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اور ہوا وے کے نہ صرف فاسٹ چارجنگ بلکہ زیادہ اہم محفوظ چارجنگ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔
TÜV Rheinland کے بزنس فیلڈ الیکٹریکل، پروڈکٹس کے وائس پریذیڈنٹ کلیان ورما نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں TÜV Rheinland نے عزم کر رکھا ہے کہ پیچیدہ ڈیوائسز اور مصنوعات کو سخت حفاظتی معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ وہ صارفین کی توقعات پر پورا اتریں۔ فاسٹ چارجنگ کے لئے بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ہمیں اپنے ثابت شدہ ٹیسٹنگ طریقوں اور بیٹری میں مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ہوا وے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کیلئے ہوا وے کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ ہمیں جدت کو جاری رکھنے کے سفر میں صارفین کی حفاظت کو ہمیشہ سب سے آگے رکھنا ہوگا۔
ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ کے ہینڈ سیٹ بزنس کے وائس پریذیڈنٹ بروس لی نے کہا کہ ہم صارفین کے لئے ہر مصنوعات کے ساتھ نہ صرف خصوصیات اور کارکردگی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں جہاں ہمارے حریف تجربہ کے ساتھ موجود ہیں۔ TÜV Rheinland کے ماہرین کے ساتھ کام کرنے سے ہم ایک ایسی ڈیوائس فراہم کرنے کے قابل ہوں گے جو نہ صرف ناقابل یقین فاسٹ چارجنگ کی حامل ہو بلکہ حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ ہمارے حریف اس کا مقابلہ نہ کر سکیں۔
ہوا وے سپر چارج ٹیکنالوجی چارجر اور ڈیوائس کے درمیان تعلق کو جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ چارجنگ سائیکل کے ہر سنگل پوائنٹ کی مانیٹرنگ کے ذریعے یہ فون، ایڈاپٹر اور کیبل کی استعداد کے مطابق چارجنگ کی رفتار کو زیادہ کرنے کیلئے کرنٹ آئوٹ پٹ اور وولٹیج کو خودکار طریقے سے ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہوتی ہے۔ ہوا وے کے فاسٹ چارجنگ کے حامل فونز کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے ہوا وے سپر چارج میں 4.5/5A کم وولٹیج چارجنگ سولوشن استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا وے ڈیوائسز میں کنیکٹرز اور چارجنگ جیک کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ اگر ان میں پانی آ جائے تو وہ بجلی کی سپلائی خود کار طریقے سے معطل کر سکتے ہیں۔ یہ شارٹ سرکٹس اور ڈیوائس کو آگ لگنے سے محفوظ بناتا ہے۔
Comments are closed.