ہواوے نے ایپل کو پچھاڑ دیا
اسمارٹ فون کی دنیا میں اس وقت سام سنگ کا راج ہے۔ جنوبی کوریا کی اس کمپنی کے اسمارٹ فون دنیا میں سے زیادہ استعمال اور پسند کیے جاتے ہیں۔ سام سنگ کا بعد اگر کسی کمپنی کا نمبر آتا ہے تو وہ ایپل ہے، ٹھہریں۔۔۔ ہے نہیں بلکہ تھا۔ کیونکہ اب دوسری پوزیشن حیرت انگیز طور پر حاصل کرلی ہے چینی کمپنی ہواوے (Huawei )نے۔
حالیہ مارکیٹ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2017 کے جون اور جولائی دونوں ہی مہینوں میں ہواوے نے ایپل کو اسمارٹ فون کی فروخت کے معاملے میں کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رپورٹ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگست میں بھی اس چینی برانڈ نے بہت زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مسلسل تین ماہ ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوجائے۔
ہواوے کے لئے یہ ایک شاندار خبر ہے کہ اس کے اسمارٹ فون صرف عالمی سطح پر پسند کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنے آنر برانڈ کے تحت بہت سے بجٹ اسمارٹ فون پیش کیے ہیں جنہیں خاصا پسند کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں بھی ہواوے کے اسمارٹ فون خاصے مقبول ہیں۔
تاہم کمپنی کی دوسری پوزیشن کب تک برقرار رہتی ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔ جلد ہی ایپل اپنا نیا اسمارٹ فون پیش کررہا ہے جس کے بعد ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت ایک بار پھر بڑھے گی۔ ممکن ہے کہ ایپل اپنی پوزیشن دوبارہ واپس حاصل کرلے۔
Comments are closed.