ایسا جادوئی فون جسے مالک کے علاوہ کوئی استعمال نہیں کر سکتا

ہواوے کا نیا اسمارٹ فون آنر میجک فی الحال صرف چین میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں موجود منفرد فیچرز ابھی تک معروف کمپنیز سام سنگ اور ایپل کے اسمارٹ فونز میں بھی موجود نہیں۔ اسی سال متعارف کرائے گئے شومی می مکس کو تاریخ کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا تھا لیکن اب یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ ہواوے آنر میجک سب سے بہترین ہے یا شومی می مکس۔

اس جادوئی فون کی اسکرین کا سائز 5.1 انچز ہے اور یہ چاروں جانب سے خمدار ہے۔

اس میں آکٹا کور کیرن 950 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ ریم چار جی بی اور انٹرنٹل اسٹوریج 64 جی بی موجود ہے۔

یہ فون ڈوئل سم ہے۔ جس میں بارہ میگا پکسل کا ڈوئل لینس کیمرہ بیک پر اور فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

2900 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ساتھ چینی کمپنی نے فنگر پرنٹ سنسر، پراکس میٹی سنسر، لائٹ سنسر، کمپاس اور دیگر فیچرز سے بھی اسے لیس کیا ہے۔

اس فون کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے مالک کے علاوہ کوئی استعمال ہی نہیں کرسکتا جس کے لیے فون فریم میں موجود سنسر اور فرنٹ کیمرے میں موجود انفراریڈ سنسر سے صارف کے ہاتھوں اور آنکھوں سے مالک کی شناخت کرنے کے بعد ہی اسکرین کو آن کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فون کو آنر میجک کا نام دیا گیا ہے۔

میجک لائیو کے نام سے اس میں ایک اضافی سافٹ ویئر بھی ہے جو کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے مخصوص ٹاسکس انجام دیتا ہے۔

اگر دیکھا جائے تو اس فون میں موجود شاندار فیچرز فی الحال ایپل اور سام سنگ جیسی بڑی کمپنیز کے اسمارٹ فونز میں بھی نہیں ہیں۔ کچھ ہی عرصہ پہلے شومی نے ایک فون می مکس کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس کے بارے میں سبھی کی رائے تھی کہ یہ اس وقت تک کا سب سے شاندار اسمارٹ فون ہے، لیکن اب آنر میجک اس فون کو ٹکر دینے کے لیے آ چکا ہے۔

اس فون کی قیمت 530 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے لیکن فی الحال اسے صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

 

Comments are closed.