ٹوئٹر ایپلی کیشن میں ڈیٹا انٹرنیٹ کی بچت کریں

آج کل تمام ایپلی کیشن انٹرنیٹ کا انتہائی بے دردی سے استعمال کرتی ہیں۔ اگر آپ محدود بینڈوڈتھ رکھتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اپنی ایپس کو اس طرح کنفیگر رکھیں کہ وہ غیر ضروری کاموں میں انٹرنیٹ استعمال نہ کریں۔ مثلاً آپ نے دیکھا ہو گا کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر وڈیوز خود بخود چلنا شروع ہو جاتی ہیں چاہے آپ اُنھیں دیکھنا چاہیں یا نہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹوئٹر ایپ کو کس طرح کنفیگر کرنے سے انٹرنیٹ کی بچت کی جا سکتی ہے۔

 

ٹوئٹر ڈیٹا یوزایج

اس کے لیے ٹوئٹر کی ایپلی کیشن کھولنے کے بعد سب سے اوپر موجود اپنی پروفائل تصویر پر ٹچ کریں تاکہ اس کا مینو کھل جائے۔

مینو میں سے ’’سیٹنگز اینڈ پرائیویسی‘‘ کو منتخب کر لیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگلے حصے میں ’’ڈیٹا یوزایج‘‘ سلیکٹ کریں۔

اب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں وڈیوز کو آٹو پلے ہونے سے روکا جا سکتا ہے، انھیں ایچ ڈی کی بجائے عام کوالٹی میں چلنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے اور ٹائم لائن پر تصاویر کے پری ویو کو بھی بند کیا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر ڈیٹا سیور

اگر آپ بدستور ایچ ڈی وڈیوز دیکھنا چاہتے ہیںتو یہ آپشن بھی منتخب کیا جا سکتا ہے کہ وہ صرف اُسی صورت میں ایچ ڈی معیار میں چلیں جب آپ وائی فائی پر ہوں۔

وڈیوز کا آٹو پلے تو آپ کو ضرور بند رکھنا چاہیے چاہے آپ وائی فائی پر ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کنفیگریشن سے آپ انٹرنیٹ ڈیٹا کی بہترین بچت کر سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

Comments are closed.