فیس بک پر تصاویر اور وڈیوز HD معیار میں اپ لوڈ کریں

ایک اچھی تصویر حاصل کرنے کے لیے درجنوں تصاویر بنائی جاتی ہیں اور پھر صرف چند منتخب کردہ تصاویر کو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے سے پہلے ہم ان پر ایفیکٹس بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ اور شاندار نظر آئیں۔ لیکن اس وقت یہ ساری محنت رائیگاں چلی جاتی ہے جب فیس بک تصویر کو اس کے اصل معیار پر اپ لوڈ ہی نہیں کرتی۔ دراصل فیس بک کی اسمارٹ فون ایپلی کیشن تصاویر اور وڈیوز کو ان کے اصل معیار پر اپ لوڈ نہیں کرتی بلکہ اس عمل کو تیز بنانے کے لیے وہ ان پر قینچی چلاتے ہوئے ان میں اچھی خاصی تراش خراش کر دیتی ہے۔

اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ اسمارٹ فون میں موجود اچھے کیمرے آج کل انتہائی بڑے سائز کی وڈیوز اور تصاویر بناتے ہیں۔ چند منٹس کی وڈیو ایک جی بی تک کے سائز کو پہنچ جاتی ہےاور ایک تصویر کا سائز بھی کم از کم آٹھ سے دس ایم بی کو پہنچ چکا ہے۔ چونکہ ان تصاویر اور وڈیوز کو دیکھنے والے صارفین بھی زیادہ تر اسمارٹ فون ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں اس لیے ان کو اتنے بڑے سائز میں اپ لوڈ کرنا قطعی مناسب نہیں اور اس اپ لوڈنگ کے عمل میں بھی کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس لیے ایپلی کیشن ان کے سائز میں خودکار طریقے سے کمی کر دیتی ہے۔

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تصاویر اور وڈیوز مکمل معیار کے ساتھ اپ لوڈ ہوں تو آپ یہ بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔ یہ آپشن فیس بک کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ایپلی کیشنز میں موجود ہے۔

پہلے سے یہ آپشن فیس بک کی ایپلی کیشن میں فعال نہیں ہوتا اس لیے اسے استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جانا پڑتا ہے۔ اینڈروئیڈ میں یہ Upload Photos in HD اور آئی او ایس میں Upload HD کے نام سے موجود ہوتا ہے۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

Comments are closed.