ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو کیسے ایک ساتھ ایس ایم ایس کریں؟
سوال: میں اینڈروئیڈ یوزر ہوں اور اپنے تمام فون بک کو بیک وقت ایس ایم ایس بھیجنا چاہتا ہوں۔
میری فون بک میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر محفوظ ہیں۔ کیا ایساممکن ہے کہ میں صرف ایک کلک کرکے تمام نمبرز پر ایس ایم ایس کرسکوں؟
اینڈروئیڈ کی اپنی ایس ایم ایس ایپ کے ذریعے محدود تعداد (تقریباً 100 ) میں ہی میسجز بھیجے جاسکتے ہیں۔ اس کمی کو دور کرنے کے لئے آپ کو تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن درکار ہوگی۔ اگر آپ گوگل پلے اسٹور پر سرچنگ کریں تو آپ کو سیکڑوں ایسی ایپلی کیشنز مل جائیں گی جو کہ گروپ میسجز بھیجنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے گوگل پلے اسٹور پر فضول ایپلی کیشنز کی بھرمار ہے جو دعویٰ کچھ کرتی ہیں اور ہوتی کچھ ہیں۔ بہرحال، ہم نے بذات خود Snap SMS Bulk custom messages استعمال کی ہے جو کہ آپ کو درکار خوبیاں رکھتی ہے۔
آپ اسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ گروپ بنا کر تمام احباب کو ایک ساتھ میسج بھیج سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ٹیمپلیٹ کے ذریعے آپ ہر میسج میں کچھ تبدیلیاں بھی کرسکتے ہیں، مثلاً میسج میں جس دوست کو میسج بھیج رہے ہیں، اس کا نام شامل کرسکتےہیں۔ اس طرح ہر دوست کو جو میسج ملے گا اس میں باقی پیغام کے ساتھ اس کا نام بھی لکھا ہوگا۔
دیگر تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کی طرح اس کے حوالے سے بھی کچھ شکایات ہیں کہ یہ کچھ موبائل فونز پر کام نہیں کرتی۔ لہٰذا اگر یہ آپ کے فون پر کام نہ کرے تو کسی دوسرے فون پر اسے چلا کر ضرور دیکھیں۔
میرے لیپ ٹاپ کی ہارڈڈرائیو ڈیڈ ہوگئ ہے اس نیں میرا نہایت ہی اہم ڈیٹا تھا جو کہ اب ڈیٹیکٹ نہیں ہورہا۔برائے مہربانی مجھے اسکا کوئ حل بتائیے کہ کیسے ڈیڈ ہارڈ ڈرائیو سے ڈیٹا ریکور کیا جاتا ہے؟