ونڈوز اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کے بعد ری اسٹارٹ کرنے کا بار بار ظاہر ہونے والا الرٹ کیسے ختم کیا جائے؟

سوال: ونڈوز اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کے بعد بار بار اسے ری اسٹارٹ کرنے کے لئے popup ونڈو ظاہر کرتی رہتی ہے جسے زیادہ سے زیادہ چار گھنٹے کے لئے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ یہ پاپ اپ ونڈو ظاہر ہی نہ ہو؟

ونڈوز اپ ڈیٹس انسٹال کرنے کے بعد اسے ری اسٹارٹ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ اپ ڈیٹس اپنا کام مکمل کرلیں۔ آپ جب چاہیں اپنی سہولت کے مطابق ونڈوز کو ری اسٹارٹ کرسکتے ہیں لیکن ونڈوز آپ کو بار بار یاد دلانے سے باز نہیں آتی۔ آپ دس منٹ سے لیکر چار گھنٹے تک ری اسٹارٹ کو ملتوی کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس popup سے جان ہی چھڑانا چاہتے ہیں تو اس کا عارضی حل یہ ہے کہ Windows Update سروس کو بند کردیا جائے۔ اس کے لئے RUN ڈائیلاگ باکس میں Services.msc لکھ کر اینٹر کیجئے۔ اس طرح مائیکروسافٹ منیجمنٹ کنسول میں سروسز ظاہر ہوجائیں گی۔ آپ اگر ونڈوز ایکس پی استعمال کررہے ہیں تو Automatic Updates اور اگر ونڈوز 7 یا اس سے نیا ورژن استعمال کررہے ہیں تو Windows Update نامی سروس تلاش کرکے رائٹ کلک کریں اور Stop منتخب کریں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر ملتوی کئے جانے کے وقت میں اضافہ مقصود ہو تو اس کے لئے آپ کو گروپ پالیسی میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ RUN ڈائیلاگ باکس میں gpedit.msc لکھ کر اینٹر کیجئے۔ کھلنے والی ونڈو میں بائیں جانب موجود فہرست میں سے Computer Configuration ، پھر Administrative Templates، پھر Windows Components اور آخر میں Windows Update پر کلک کریں۔ دائیں جانب ظاہر ہونے والے آپشنز میں سے Re-prompt for restart with scheduled installationتلاش کریں اور اس پر ڈبل کلک کرکے Enable کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں۔ ساتھ ہی restart (minutes) کے سامنے اپنی مرضی کے مطابق وقت ( جو زیادہ سے زیادہ 1440 منٹ ہوسکتا ہے) ٹائپ کرکے OK کا بٹن دبا دیں۔

 

Comments are closed.