آئی فون سے فالتو فائلز حذف کر کے خالی اسپیس حاصل کریں

اسمارٹ فون کئی کمپنیوں کے موجود ہیں لیکن جو اہمیت آئی فون کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس ایک خوبصورت آئی فون موجود ہو۔ کسی خوشی کے موقعے پر اگر تحفے میں آئی فون ملے تو خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔ آئی فون کی خصوصیات، دلکشی یا یوں کہیں بھرم تو ہے لیکن قیمت بھی اسی حساب سے بہت اونچی ہے۔

جب آپ آئی فون خریدتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کے تمام فیچرز سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں۔ اس لیے آپ اس میں اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق ایپلی کیشنز اور گیمز انسٹال کرتے ہیں۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب فون کی ڈرائیو میں اسپیس کم پڑنے لگے۔ اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو آپ کے پاس ’’’آئی مائی فون اسپیس سیور‘‘ سافٹ ویئر بھی موجود ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ کی صفائی کر کے اس میں زیادہ سے زیادہ خالی گنجائش بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس صفائی میں یہ پروگرام فون میں جمع ہونے والی فالتو فائلز کو حذف کرتا ہے جبکہ فون میں موجود JPEG تصاویر کو کمپریس کرتا ہے۔

اس پروگرام کو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے۔ ونڈوز پی سی پر اس کی انسٹالیشن کے بعد اسے چلائیں، اپنے آئی فون کو یو ایس بی کیبل کے ذریعے پی سی سے جوڑیں۔ یہ پروگرام آپ کے فون کو پہچاننے کے بعد اس میں موجود خالی اور استعمال شدہ اسپیس کی تفصیل دِکھا دے گا۔صفائی کے آغاز کے لیے گلہری کے کارٹون کردار کی ہدایت کے مطابق Click Me پر کلک کر دیں۔

iMyfone_Space_Saver_for_iOS_1

اگلے مرحلے پر دِکھایا جائے گا کہ کون کون سی فائلز جیسے کہ کیشے لاگز اور غیرضروری عارضی فائلز حذف کر کے آپ کتنی اسپیس حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ انھیں حذف کرنے پر رضا مند ہوں تو Clean کے بٹن پر کلک کر دیں۔

iMyfone_Space_Saver_for_iOS_2
آئی فون میں بہت اچھا کیمرہ نصب ہے اس لیے اس کے ذریعے بنائی گئی تصاویر کا حجم بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جیسے کہ پانچ سے دس ایم بی کی ایک تصویر ہوتی ہے۔ یہ پروگرام تمام تصاویر کو بغیر کوالٹی متاثر کیے کمپریس کر سکتا ہے۔ مثلاً پانچ ایم بی کی تصویر کو ایک ایم بی میں سما سکتا ہے۔

iMyfone_Space_Saver_for_iOS_3

اگرچہ اس کا کہنا ہے کہ تصاویر کا معیار متاثر نہیں ہوتا لیکن بجائے براہِ راست اسے استعمال کرنے کے تصاویر کو پہلے بیک اپ ضرور کر لیں، پھر اس کی مدد سے تصاویر کو کمپریس کر لیں۔ فون میں رکھنے کے لیے اور کسی سے شیئر کرنے کے لیے ان کمپریسڈ تصاویر کا معیار بھی بہت کافی ثابت ہو گا اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام فون کی صفائی کرنے سے پہلے کسی قسم کا بیک اپ نہیں بناتا، لیکن چونکہ یہ صرف فالتو فائلز حذف کرتا ہے اس لیے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.