Application Not Found کا ایرر کیسے ٹھیک کریں

میں جب ابھی اپنے کمپیوٹر کی C: یا D: ڈرائیو کو کھولنے کے لئے ڈبل کلک کرتا ہوں تو ایک ایرر مسیج نظر آتا ہے :
Application Not Found
اس مسئلے کا کیا حل ہے؟

جواب:

آپ کا کمپیوٹر وائرس سے متاثر تھا جسے آپ نے کسی اینٹی وائرس سے صاف کرنے کی کوشش کی ہے۔ اینٹی وائرس نے اپنا کام تو کردیا تاہم ساتھ ہی ایک فائل ڈیلیٹ نہ کرسکا۔ یہ فائل Autorun.inf ہے جو کہ ڈرائیوز کے روٹ پر موجود ہے۔ یہ فائل پوشیدہ ہوسکتی ہے جسے ظاہر کرنے اور ڈیلیٹ کرنے کے لئے آپ کو کمانڈ پرامپٹ پر مندرجہ ذیل کمانڈ لکھنی ہوگی۔ کمانڈ پرامپٹ کھولنے کے لئے RUNباکس میں CMD لکھ کر اینٹر کا بٹن پریس کردیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

C:\ CD \
attrib -h -r -s autorin.inf
del autorun.inf

اس طرح autorun.infفائل اس ڈرائیو سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔ آپ کو یہ کمانڈ ایک سے زیادہ بار چلانی پڑسکتی ہے۔
اگر اس کے باوجود بھی یہ مسئلہ حل نہ ہو توآپ Autorun Eater نامی سافٹ ویئر استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کو درج ذیل لنک سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں
یہ سافٹ ویئر چند لمحوں میں کمپیوٹر کے کئی مسئلے حل کرسکتا ہے۔ جن میں ڈرائیو، رجسٹری ایڈیٹر اور ٹاسک منیجر کا نہ کھلنا سب سے اہم ہیں۔

Comments are closed.