فیس بک کے ذریعے مفت وائی فائی تلاش کریں
سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک نے اپنی مفت وائی فائی تلاش کرنے سہولت دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کو مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک نے گزشتہ سال اپنی اس سہولت کو ٹیسٹ کرنا شروع کیا تھا، اگرچہ تب فیس بک نے چند منتخب ممالک کے آئی فون کے صارفین کو ہی اس سے استفادہ کرنے کی سہولت دی تھی۔
فیس بک کے انجینئرنگ ڈائریکٹر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے خاص فیچر فائنڈ وائی فائی کو پوری دنیا میں آئی فون اور اینڈروئیڈ صارفین تک توسیع دینے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے گزشتہ سال اسے چند منتخب ممالک میں شروع کیا تھا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ، گزشتہ سال یہ سروس شروع کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ کہ یہ نہ صرف سفر کرنے والے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے، بلکہ ان علاقوں میں خاص طور پر مفید ہے، جہاں موبائل نیٹ ورک اچھا نہیں ہوتا۔
ان کے مطابق، مفت وائی فائی تلاش کرنے کی خصوصیت صارفین کو آس پاس موجود وائی فائی ہاٹ سپاٹ کو نشان زد کرنے میں مددگار ہے، جسے مختلف کاروباری گروپ اپنے فیس بک صفحے کے ذریعے اشتراک کر سکتی ہیں۔ لہٰذا آپ چاہے جہاں بھی ہوں، اگر آپ موبائل ڈیٹا نیٹ ورک اچھا نہیں ہے، تو آپ قریبی ڈیٹا کنکشن تلاش کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے فیس بک صارفین کو فیس بک ایپلی کیشن کے مور ٹیب پر کلک کرنا پڑے گا جہاں فائنڈ وائی فائی کا آپشن موجود ہو گا۔
Comments are closed.