پی ڈی ایف فائلز میں جو چاہیں تبدیلی کریں

پی ڈی ایف فارمیٹ ڈاکیومنٹ شیئرنگ کا مقبول ترین فارمیٹ ہے

مختلف ڈاکیومنٹس دوسروں کو بھیجنے لیے پی ڈی ایف ایک بہترین فارمیٹ ہے۔ اکثر کوئی پی ڈی ایف فائل کسی کو بھیجتے ہوئے ہم نہیں چاہتے کہ وہ اس میں موجود تمام چیزیں دیکھ پائیں جیسے کہ کوئی فون نمبر، ای میل ایڈریس یا کمپنی ایڈریس۔

اس کام کے لیے ایک بہترین اور مفید سافٹ ویئر ’’پی ڈی ایف ایریزر‘‘ PDF Eraser کے نام سے مفت دستیاب ہے۔ اس کی مدد سے آپ پی ڈی ایف فائل میں جو ٹیکسٹ یا تصویر چاہیں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ پروگرام صرف اسی کام تک محدود نہیں بلکہ اس کی مدد سے پی ڈی ایف فائل میں ٹیکسٹ یا تصاویر شامل بھی کی جا سکتی ہیں۔

اس کے ذریعے پی ڈی ایف فائلز کو Rotate بھی کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر غلطی سے کوئی صفحہ اُلٹا لگ گیا ہو تو اسے سیدھا کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر پی ڈی ایف ڈاکیومنٹ میں کوئی اضافی صفحات ہیں تو اس پروگرام میں موجود ’’پی ڈی ایف پیج کٹر‘‘ کے ذریعے انھیں حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے

Comments are closed.