فیس بک پر اگر اپنا فین پیج ہو جس پر دو سو سے زیادہ لائکس ہوں، اس کا نام کیسے تبدیل کیا جائے؟

سوال:

فیس بک پر اگر اپنا فین پیج ہو جس پر دو سو سے زیادہ لائکس ہوں، اس کا نام کیسے تبدیل کیا جائے؟ فیس بک اس کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا کوئی اور طریقہ موجود ہے؟

جواب:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ درست ہے کہ فیس بک پیج پر دو سو سے زیادہ لائکس ہوجانے کی صورت میں اس کا نام تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پابندی پہلے نہیں تھی لیکن اب نام تبدیل کرنے کی سہولت چھین لی گئی ہے۔ اس کی وجہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے فیس بک پیجز پر ہزاروں لاکھوں لائکس حاصل کرکے مختلف کمپنیوں کو بیچنا شروع کردیا تھا۔ کسی بھی برانڈ یا کمپنی کے فیس بک پیج پر لاکھوں کی تعداد میں لائکس ہونا اس کی مقبولیت کی سب سے اہم نشانی مانا جاتا ہے۔ بس اسی بات نے کمپنیوں کو مجبور کردیا ہے کہ وہ لائکس حاصل کرنے کے نت نئے طریقے اختیار کریں۔ دوسری جانب کمپنیوں کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیجز خریدنے اور فروخت کرنے کا کاروبار بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگا۔ اگرچہ فیس بک کے قوائد و ضوابط کے مطابق کسی فین پیج کی فروخت غیر قانونی ہے مگر چونکہ اس کے ذریعے آسانی سے بڑی رقم حاصل کی جاسکتی تھی، اس لئے یہ کام بڑےپیمانے پر ہونے لگا۔

Request-Page-Change-USAکسی کمپنی کے لئے اپنے فیس بک فین پیج پر بڑی تعداد میں لائکس حاصل کرنا آسان کام نہیں۔ فرض کریں کہ کوئی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر اپنا فیس بک پیج بناتا ہے اور اس پر لائکس کی تعداد بڑھانا چاہتا ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں یا تو وہ فیس بک کو رقم ادا کرکے اشتہارات چلائے۔ لاکھوں لائکس حاصل کرنے کے لئے یہ ایک بہت مہنگا کام ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ وہ ایسی دلچسپ پوسٹس شیئر کریں جو کہ ناظرین کو ان کا پیج لائک کرنے پر مجبور کردیں۔ دوسرا بتایا گیا کام پہلے سے بھی زیادہ مشکل ہے کیونکہ ایک انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر آخر اپنے متعلق ایسا کیا شیئر کرے جو کہ صارفین کے لئے دلچسپی کا باعث ہو؟یہاں پیجز بیچنے والے کی چاندی ہوجاتی ہے۔ یہ لوگ متنازعہ مذہبی اور سیاسی پیجز بنا کر لاکھوں لائکس حاصل کرتے ہیں۔ لوگ اپنے مذہبی، سیاسی ، لسانی یا نسلی خیالات کی مطابقت یا مخالفت میں جب کوئی تحریر دیکھتے ہیں تو اس پر ردعمل دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگوں کا یہی جذباتی پن متنازعہ پوسٹس شیئر کرنے والے پیجز پر لاکھوں لائکس کی وجہ بنتا ہے۔ پھر ان پیجز کو دیگر کو فروخت کردیا جاتا ہے جو ان کا نام تبدیل کرکے اپنے مقاصدکے لئے استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک نے اسی کاروبار کو ختم کرنے کے لئے فین پیجز کا نام تبدیل کرنے کی سہولت ختم (یا محدود) کردی ہے۔

اگر آپ گوگل کا سہارا لیںتو آپ کو کئی ایسے ہیک مل جائیں گے جن کے ذریعے فیس بک پیجز کے نام ( دو سو سے زائد لائکس ہونے کے باوجود) تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ لیکن یہ ہیک اکثر بعد میں پیج کی بندش کا باعث بن جاتے ہیں۔ البتہ فیس بک نے جو راستہ بتا رکھا ہے وہ خاصا پیچیدہ ہے۔ اس کے لئے آپ کو کسی ایسے دوست کی ضرورت ہوگی جو کہ امریکہ میں رہتا ہوں اور اس کی فیس بک پروفائل میں رہائش وغیرہ کی تفصیلات امریکہ کی ہی ہوں۔ یعنی یہ عمل اب صرف امریکی شہریوں کے لئے محدود کردیا گیا ہے۔ اگر اس دوست کو فیس بک فین پیج کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا جائے تو یہ پیج کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔اس کے لئے اسے پیج کی سیٹنگز میں جا کر Page Info پر کلک کرنا ہوگا جہاں Request Change کا آپشن موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس عمل کے دوران فیس بک کچھ تفصیلات اور دستاویزات بھی طلب کرسکتا ہے۔ جبکہ پیج کا نام تبدیل کرنے کی درخواست قبول کرنا نہ کرنا مکمل طور پر فیس بک کی صوابدید پر ہے۔ یہ کام کرنے والے تجربہ کار لوگ کہتے ہیں کہ پیج کا نام تبدیل کرنے کی درخواست دینے کے بعد اگر کچھ عرصے کے لئے فیس بک پر اشتہارات چلا کر فیس بک کی ایڈورٹائزنگ ٹیم کو بذریعہ ای میل اس تبدیلی کی اہمیت سے مطلع کیا جائے تو کام یقینی اور جلدی ہوجاتا ہے۔

6 تبصرے
  1. Zohaib Jahan says

    bohat hu umdah information share karny ka shukriya

  2. Shahid Laashary says

    Assalam o Alaikum

    bhai jan dailymotion per mera publisher account hai dailymotion site
    publisher account k zrea hmy videos publish krny ki ijazat deti hai, agr
    is tarha mn apni web site per content mtlb songs & movies
    publish/embed krun to ye adsense k lie issue to nhi bny ga?

  3. Gul Ahmed says

    ایک عام آدمی انڈرائیڈ ایپ کیسے بنا سکتاہے؟اس کے بارے میں زرا بتائے

  4. Faizan Faizi says

    ایک عام آدمی انڈرائید ایپ نہیں بنا سکتا. کیوں کے اسکے لئے آئی ٹی کی لینگویج آنی چاہئے. اور آئی ٹی پروفیشنلسٹ ہونا چاہیے.

  5. Faizan Faizi says

    Jee Nahi, Koi issue Nahi Bany Ga.

  6. Faizan Faizi says

    Most Welcome

Comments are closed.