اینڈروئیڈ میں ڈیفالٹ ایپلی کیشن کو تبدیل کیسے کریں؟
سوال:
اپنے اینڈروئیڈ فون پر میرے پاس ایک سے زیادہ پی ڈی ایف ریڈر انسٹال ہیں۔ میں نے غلطی سے ایک پی ڈی ایف فائلPDF Reader میں کھول لی جو مجھے سخت نا پسند ہے۔ ساتھ ہی میں نے Always Open بھی منتخب کرلیا۔ جس کی وجہ سے اب میں جو بھی پی ڈی ایف کھولتا ہوں، وہ اُسی پی ڈی ایف ریڈر میں ہی کھلتی ہے۔ جبکہ میں چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایف فائلز ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر میں کھلیں۔
جواب:
اینڈروئیڈ فون میں جب ایک ہی فائل ٹائپ سے دو یا دو سے زائد ایپلی کیشنز منسلک ہوتی ہیں تو ہر بار فائل کھولنے پر آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ فائل کھولنے کے لئے کون سی ایپلی کیشن چلائی جائے۔ ساتھ ہی Just Once اور Always کے آپشنز بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ اگر آپ Just Once منتخب کرتے ہیں تو اگلی بار فائل کھولنے پر پھر آپ سے ایپلی کیشن کے متعلق پوچھا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ Always منتخب کرتے ہیں تو اگلی بار فائل براہ راست اسی ایپلی کیشن میں کھل جاتی ہے جسے آپ نے Always کے ساتھ منتخب کیا تھا۔ یہ سہولت اس وقت تو بہت کار آمد ہوتی ہے جب آپ نے درست ایپلی کیشن منتخب کررکھی ہو کیونکہ اس طرح فائل کھولنے کا عمل خاصا تیز رفتار ہوجاتا ہے۔
آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے اور اس مسئلے کا حل زیادہ مشکل نہیں۔ آپ Settings پر تشریف لے جائیں اور پھر یہاں سے Apps کا انتخاب کرلیں۔ آپ کے سامنے فون میں انسٹال تمام ایپلی کیشنز کی فہرست ظاہر ہرجائے گی۔ اس میں سے آپ PDF Reader پر ٹیپ کریں ۔ اس ایپلی کیشنز کی تمام تفصیلات آپ کو دکھائی دیں گی۔ آپ یہاں Clear Default کا بٹن تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔ اب اگلی بار جب بھی آپ کوئی پی ڈی ایف فائل کھولنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو پی ڈی ایف ریڈرز میں سے اپنی پسندیدہ ایپلی کیشنز منتخب کرنے کا آپشن ایک بار پھر نظر آنے لگے گا۔
ویب ماسٹر بھائی، کیا آپ نے ویب سائیٹ کا لے آؤٹ تبدیل کیا ہے؟ کیونکہ سائیڈ بار مرکزی کالم کے نیچے شفٹ ہوگئی ہے۔