ایسا ہیٹر جو ایتھیریم کی مائننگ بھی کر سکتا ہے

آج کل کرپٹو کرنسی جیسے کہ بٹ کوائن ، ایتھیریم ، رپل ، لائٹ کوائن اور ڈیش وغیرہ کا زمانہ ہے سبھی اسے خریدنے یا مائن کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس میدان میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں تو ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک روسی کمپنی نے ایسا جدید سرور نما ہیٹر تیار کیا ہے جو سرد موسم میں سردی کا تو توڑ کرے ہی گا لیکن ساتھ میں ایتھیریئم Ethereum کی مائننگ بھی کرتا رہے گا۔

دراصل اس مشین نما ہیٹر کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے توانائی ضائع نہ ہو بلکہ آپ ایک ساتھ دو کام انجام دے سکیں۔

کومینو ہیٹر ایتھیریم

کومینو Comino نامی اس مشین میں ASUS P106-100 6G گرافکس پراسیسر میٹالک باڈی کے ساتھ موجود ہے۔ جبکہ اسے دو ورژنز N1 اور N2 کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

کومنیو دنیا کا پہلا لیکویڈ کولڈ جی پی یو مائنر LIQUID COOLED GPU MINER ہے جو کہ کسی قسم کا شور بھی نہیں کرتا۔ اس کی مائننگ کی رفتار 210 mh/s Ethereum ہے۔

کومینو کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ہیٹر کی مدد سے آپ حرارت حاصل کرنے کے علاوہ مہینے میں 300 امریکی ڈالر مالیت کے ایتھیریم بھی مائن کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کا تمام تر انحصار اس بات پر بھی ہے کہ آپ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔

chart
کرپٹو کرنسیز کی موجود قیمت کا چارٹ

سرد موسم میں یہ ہیٹر 25 سے 30 اسکوائر فٹ سائز کے کمرے کو گرم رکھ سکتا ہے۔

کومینو کی قیمت 5000 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس وقت خصوصی بچت آفر جاری ہے جس کے تحت اسے 4500 ڈالر میں اس کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔

تفصیل جانیے

Comments are closed.