آپ کے پیاروں کی خیریت سے آگاہ رکھنے والی گوگل کی نئی ایپلی کیشن

کمپیوٹنگ کے گزشتہ شمارے میں آپ نے پڑھا ہو گا کہ کس طرح گوگل میپس کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی گوگل میپس کے ذریعے راستوں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل نے اس سہولت کے ذریعے ہماری زندگی کو انتہائی آسان بنا دیا ہے، اس طرح ہم انجان جگہوں پر بھی اپنا موجودہ مقام باآسانی جان سکتے ہیں۔

 

اکثر ہم اپنے پیاروں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، اگر کسی وجہ سے وہ گھر پہنچنے میں دیر لگا دیں تو ہمیں فوراً فون کر کے پتا کرنا پڑتا ہے کہ آخر وہ کہاں ہیں۔ لیکن اس مسئلے کو بھی گوگل نے اپنی نئی ایپلی کیشن ’’ٹرسٹڈ کونٹیکٹکس‘‘ کے ذریعے حل کر دیا ہے۔گوگل کی نئی ریلیز کی گئی اس ایپلی کیشن میں صارفین اپنے قابل بھروسا کانٹیکٹس جیسے کہ دوست یا خاندان کے افراد کو شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح ان کے یہ قابل بھروسا افراد جب چاہیں گے ان کا موجودہ مقام جان سکیں گے۔یہ ایپلی کیشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے:

contacts.google.com/trustedcontacts

کوئی بھی کونٹیکٹ جب کسی سے موجودہ مقام کے بارے میں پوچھے گا تو پانچ منٹ تک اگر جواب نہ دیا گیا تو لوکیشن خود بخود شیئر کر دی جائے گی۔ قابلِ بھروسا افراد ایک دوسرے کے فون کی صورتِ حال جیسے کہ بیٹری کی کمی وغیرہ سے بھی آگاہ رہ سکیں گے۔ اگرچہ ایسی ایپلی کیشنز پہلے بھی موجود تھیں لیکن چونکہ گوگل اکاؤنٹس سبھی استعمال کرتے ہیں اس لیے امید یہ ایپ زیادہ کامیاب ثابت ہو گی۔ آج کل جیسے غیر یقینی حالات ہیں ایسے میں سبھی کو اپنے پیاروں خصوصاً بچوں کی خیریت سے آگاہ رہنے کے لیے اس ایپ کو ضرور انسٹال کرنا چاہیے اور دوسروں کو بھی مشورہ دینا چاہیے۔

2 تبصرے
  1. Qaiser Ali Agha says

    my dear
    telemarketing sms disturbing me please tel me free software for android to block .
    thanks a lot

  2. Aslam Laasi says

    O very good ?

Comments are closed.