گوگل کے جدید ترین فون سے آپریٹنگ سسٹم غائب

ریڈ اٹ Reddit پر ایسی شکایات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق گوگل کے جدید ترین سمارٹ فون "پکسل 2 ایکس ایل” میں آپریٹنگ سسٹم غائب پایا گیا جو اینڈرائیڈ اوریو ہونا چاہیے۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جب پہلی بار فون کو چلایا گیا تو ایک وارننگ سامنے آئی جس میں صارف کو مطلع کیا گیا کہ چونکہ آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے لہذا ڈیوائس سٹارٹ نہیں ہوسکتی ساتھ ہی اس مشورے کے ساتھ ایک لنک بھی دیا گیا ہے کہ اسے کسی دوسری ڈیوائس میں وزٹ کریں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

بظاہر اس مسئلے کا ایک ہی حل ہے کہ فون کو تبدیلی کے لیے گوگل کو واپس بھیج دیا جائے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ایسی مزید کتنی شکایات سامنے آتی ہیں۔

Comments are closed.