گوگل کی نیور ویئر میں سرمایہ کاری، مائکروسافٹ کے خلاف نیا محاذ

جب آپ کا کمپیوٹر پرانا ہوجاتا ہے تو آپ اسے یا تو سستے داموں فروخت کر دیتے ہیں یا پھر اسے کسی کونے میں دھول کھانے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ اب آپ کے مطلب کا نہیں رہا، تاہم Neverware کمپنی آپ کے اس پرانے کمپیوٹر کو کروم بُک میں بدل سکتی ہے کیونکہ کروم او ایس ونڈوز سے کافی ہلکا ہے یوں آپ کے پرانے کمپیوٹر میں نئے سرے سے جان پڑ جاتی ہے۔

گوگل نے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے کیونکہ یہ کمپنی کروم بُک کے دنیا بھر میں پھیلاؤ میں گوگل کی مدد کر سکتی ہے یا پھر بہت ہی کار آمد ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر گھروں میں جہاں واضح طور پر مائکروسافٹ ونڈوز کو برتری حاصل ہے۔

ونڈوز کے کمپیوٹرز کو کروم بک میں بدلنے کے لیے نیور ویئر CloudReady نامی ایک آپریٹنگ سسٹم تیار کرتی ہے جو اسی اوپن سورس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو کروم او ایس میں مستعمل ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

کمپنی نے کلاؤڈ ریڈی کو دو سال قبل ریلیز کیا تھا اور اسے کامیابی سے 21 مختلف ممالک اور 50 امریکی ریاستوں میں ایک ہزار سکولوں میں کامیابی سے نصب کیا جا چکا ہے۔

گھروں اور سکولوں میں کامیابی کے بعد کیا اسے کارپوریٹ اور انٹرپرائز سیکٹر میں بھی کامیابی ملے گی؟ کیا گوگل مائکروسافٹ کی اہم مارکیٹ پر قبضہ جما سکے گا؟

سرمایہ کاری کی مجموعی رقم کا تعین نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.