دنیا کی پہلی کمپیوٹر پروگرامر ایڈا لولیس کے اعزاز میں گوگل کا ڈوڈل

گزشتہ روز یعنی بروز پیر 10دسمبر 2012ء کو گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ایڈو لو لیس (Ada Lovelace) کی ایک سو ستانویں سالگرہ کے موقع پر ایک ڈوڈل پیش کیا۔

ایڈا لولیس کو متفقہ طور پر دنیا کی پہلی کمپیوٹر پروگرامر مانا جاتا ہے۔ یہ خاتون چارلس بیبج کے ساتھ ان کے انالیٹیکل انجن پر کام کرتی رہیں اور اس کے لئے پہلا الگورتھم تحریر کیا۔ ان کے اعزاز میں ایک پروگرامنگ لینگویج کا نام بھی ایڈا رکھا گیا ہے۔

ایڈا 10دسمبر 1815ء  کو لندن، برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور صرف 17 سال کی عمر میں ہی وہ چارلس بیبج کے منصوبے سے متاثر ہوچکی تھیں۔ لیکن وہ اس وقت چارلس بیبج اور دیگر کی طرح کمپیوٹر کو صرف نمبر جمع تفریق کرنے والی مشین نہیں سمجھتی تھیں۔

ایڈا اپنے ایام جوانی میں ہی بوجہ کینسر انتقال کرگئیں۔ انتقال کے وقت ان کی عمر صرف 36 سال تھی۔

گوگل کا ایڈا لولیس کے اعزاز میں جاری کردہ ڈوڈل

 

Comments are closed.