رنگوں کے اندھے پن کا شکار افراد کے لیے گوگل کا مفید ایکسٹینشن

ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 7 فیصد آبادی رنگوں کے اندھے پن کا شکار ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد رنگوں میں تمیز نہیں کر پاتے۔ کئی رنگ انھیں صرف سیاہی مائل ہی دِکھائی دیتے ہیں۔ یعنی یہ افراد رنگوں کو بالکل مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔

اس تصویر سے آپ اندازا لگا سکتے ہیں کہ رنگوں کے اندھے پن کا شکار افراد جنھیں ہم کلر بلائنڈ کہتے ہیں کو رنگ دار چیزیں کیسی دکھائی دیتی ہیں:

color-blind

کلر بلائنڈ ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے کئی آن لائن ٹیسٹ بھی موجود ہیں جن کے ذریعے چند منٹوں میں جانا جا سکتا ہے کہ آپ کی نظر درست ہے یا رنگوں کے اندھے پن کا شکار ہے۔ اگر آپ یہ ٹیسٹ کرنا چاہیں تو درج ذیل ربط کھول لیں:

اس ٹیسٹ میں مختلف رنگوں کے نقطوں میں چھپے نمبر دکھائے جاتے ہیں آپ کو جو نمبر آئے بس ماؤس سے اس نمبر کو منتخب کرتے جائیں

color-blind-test

ایسے افراد کے لیے گوگل نے بہت ہی مفید ایکسٹینشن ’’کلر انہینسر‘‘ Color Enhancer فراہم کررکھا ہے۔ کروم براؤزر میں اس کی انسٹالیشن کے بعد رنگوں کو اپنے حساب سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لے اس کی سیٹنگز میں آئیں یہاں موجود آپشنز کو دیکھیں۔ رنگوں کی تین لائنیں موجود ہیں، تینوں کو باری باری آزمائیں۔ ان رنگوں کو مدھم یا شوخ کرنے کے لیے اوپر کلر ایڈجسٹمنٹ کا آپشن موجود ہے۔

اس کے بعد نیچے موجود سلائیڈر کو دائیں بائیں کر کے اسے اس جگہ پر سیٹ کریں جہاں رنگ بالکل درست نظر آرہے ہوں۔

گوگل کروم میں انسٹال کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جولائی 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.