ایپل کو پیچھے چھوڑ کر گوگل بنا 2017 کا ’’سب سے زیادہ مقبول برانڈ‘‘

گوگل نے حریف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے ’’سب سے مقبول برانڈ‘‘ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ سال 2017 میں گوگل سب سے قابلِ اعتماد اور قابل قدر برانڈ کے طور پر ابھرا۔ ’’برانڈ فنانس‘‘ (Brand Finance) کی ایک رپورٹ کے مطابق، گوگل دنیا کا سب سے مہنگا برانڈ ہے، جس کی برانڈ ویلیو سال 2017 میں 109 بلین ڈالر ہے جبکہ ایپل 107 بلین ڈالر کی قیمت کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں اگلے نمبروں پر ایمازان، سام سنگ، فیس بک، اے ٹی اینڈ ٹی اور مائیکروسافٹ وغیرہ بھی موجود ہیں۔ سال 2011 تک ایپل مسلسل نمبر 1 کی سیڑھی پر قابض تھا، جس پر اب گوگل نے قبضہ جما لیا ہے۔

2016 میں گوگل کی برانڈ ویلیو 88 بلین ڈالر تھی، جو کہ اس سال 109 ملین ڈالر کو پہنچی ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر موجود ایپل جس کی برانڈ ویلیو گزشتہ سال 145 بلین ڈالر تھی ایک بڑی گراوٹ کے بعد اس سال 107 بلین ڈالر پر جا پہنچی ہے۔ اس طرح ایپل کی قدر میں تاریخی 27 فیصد گراوٹ جبکہ گوگل کی قدر میں 24 فیصد کی بہتری ہوئی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ایپل نے گزشتہ سال iPhone 7 اور 7 Plus لانچ کئے جبکہ ایپل واچ بھی جاری کی گئی جس نے ایپل کی قدر میں کمی میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ ماہرین کے مطابق اس میں کوئی جدت یا نئی ٹیکنالوجی دیکھنے میں نہیں ملی۔ ایک وہ وقت تھا جب ایپل کی نئی پروڈکٹ کے لیے لوگ لائنوں میں کھڑے ہوتے تھے لیکن اب ایسا وقت گزر چکا ہے۔

اعدادوشمار کرنے والے ادارے نے 2011 سے لے کر 2017 تک کا گراف بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایپل کس بری طرح 2016 سے 2017 میں گرا ہے۔

آئی فون 7 نے بھی ایپل کی شکست میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اس کے مقابلے میں گوگل پکسل نے گوگل کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح دیکھا جا سکتا ہے کہ زمانہ کس قدر تیزی سے بدل رہا ہے اور اب لوگ ایپل کے سحر سے باہر آرہے ہیں۔

ایک تبصرہ
  1. Arsalan Sajjad says

    Theek Keh Rhe Ho Aap :

Comments are closed.