گوگل اور ایپل، جنگ برگر کی
کل 30 اکتوبر بروز پیر گوگل کے انجینئر روٹین کے مطابق کام کرنے کے لیے دفتر جائیں گے مگر کمپنی کے سی ای او "سندر پچائی” انہیں سارے کام چھوڑ کر بالکل ہی الگ چیز پر توجہ مبذول کرنے کا کہیں گے۔
سندر پچائی نے اس بات کی تصدیق ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کی ہے اور کہا ہے کہ کل سارے کام چھوڑ کر اینڈرائیڈ اور گوگل کے مختلف ایپس میں موجود "برگر” کی ایموجی پر گفتگو ہوگی۔
Will drop everything else we are doing and address on Monday:) if folks can agree on the correct way to do this! https://t.co/dXRuZnX1Ag
— Sundar Pichai (@sundarpichai) October 29, 2017
سندر پچائی کا یہ فیصلہ ٹویٹر کے ایک صارف کی اس ٹویٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں اس صارف نے گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز میں موجود برگر کے ایموجی کے فرق کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس کے خیال میں "چیز” کی سلائس گوشت کے ٹکڑے کے اوپر ہونی چاہیے نا کہ نیچے جس پر سندر پچائی نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس معاملے پر گفتگو کرے گی۔
Comments are closed.