جی میل کے لیے تھرڈ پارٹی ایڈ-آنز جاری
گوگل آج جی میل کے لیے تھرڈ پارٹی ایڈ-آنز (add-ons) جاری کر رہا ہے ۔ یہ ایکسٹینشنز آپ کو اسانا(Asana)، ڈاکیوسائن (Dialpad)، رائیک (Wrike) اور دیگر سروسز کو براہ راست اپنے اِن باکس میں استعمال کرنے کی اجازت دیں گی، چاہے آپ انفرادی صارف ہو یا انٹرپرائز یوزر۔
یہ اعلان اچانک اور حیران کن نہیں ہے کیونکہ گوگل نے رواں سال مارچ میں آئی/او ڈیولپرز کانفرنس میں اطلاع دے دی تھی۔ تب سے یہ ڈیولپر پری ویو (developer preview) مرحلے میں تھا ۔ اس عرصے میں گوگل نے کئی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور جی میل کے لیے native extensions کا پہلا مجموعہ تیار کرلیا ہے۔
پہلے مجموعے میں Asana، DialPad، DocuSign، Hire، Intuit QuickBooks، ProsperWorks، RingCentral، Smartsheet، Streak، Trello اور Wrike شامل ہیں ۔
اس نئے فیچر میں پوری توجہ پروڈکٹیوٹی سروسز پر ہے، جن کا کسی نہ کسی طرح ای میل سے تعلق ہو۔ یہ ایڈآنز آپ کو جی میل میں دائیں جانب نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اینڈرائیڈ پر جی میل کی ایپ میں بھی کام کرے گا البتہ آئی او ایس میں نہیں ہوں گی۔
Comments are closed.