کسی بھی پروگرام میں ٹیبز کی سہولت حاصل کریں

کمپیوٹر ونڈوز میں ٹیبز کی آمد سے انتہائی سہولت ہو گئی ہے۔ ٹیبز کی وجہ سے ایک ہی پروگرام کی تمام ونڈوز اس پروگرام کے اندر ہی موجود رہتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کوفت نہیں ہوتی بلکہ کام کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے، لیکن تاحال ایسے کئی پروگرامز موجود ہیں جن کو ہم روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے استعمال کرتے ہیں اور ان میں ٹیبز موجود نہیں ہوتے جیسے کہ نوٹ پیڈ۔اس طرح جب ایسے پروگرامز کی بہت ساری ونڈوز کھلی ہوئی ہوں تو کام کرتے ہوئے کافی دشواری ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ ’’ٹائیڈی ٹیبز‘‘ پروگرام انسٹال کر لیں تو اس کی مدد سے کسی بھی پروگرامز میں ٹیبز کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں صرف ضرورت کی ونڈوز کو ایک پروگرام میں ٹیبز کی صورت میں جمع کیا جاسکتا ہے ضروری نہیں کہ اس کی تمام کھلی ونڈوز فوراً ہی ایک میں ٹیبز کی صورت میں جمع ہو جائیں۔مثلاً آپ کے پاس نوٹ پیڈ کی پانچ فائلیں کھلی ہیں تو آپ اپنی مرضی سے صرف تین یا چار کو ہی ٹیبز کی صورت میں ایک نوٹ پیڈ ونڈو میں جمع کر سکتے ہیں اور ایک دو فائلز کو الگ رکھ سکتے ہیں۔

tidytab-2

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کے علاوہ ٹیبز کی ترتیب بھی اپنی پسند اور ضرورت کے تحت کی جا سکتی ہے، آپ جس ٹیب کو چاہیں ڈریگ کر کے آگے یا پیچھے منتقل کر سکتے ہیں۔ٹائیڈی ٹیبز مکمل طور پر کسٹمائز ایبل ہے یعنی اسے اپنی پسند اور ضرورت کے تحت جب چاہیں بدلا جا سکتا ہے۔

tidytab-3

اس پروگرام کو بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو بناتے ہوئے انتہائی نفاست سے کوڈنگ کی گئی ہے اس لیے ان کا پروگرام بہترین کارکردگی کا حامل ہے اور کام کرتے ہوئے آپ کے کمپیوٹر پر کسی قسم کا غیرضروری بوجھ نہیں ڈالتا۔ درج ذیل ربط سے یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
nurgo-software.com/products/tidytabs

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی

Comments are closed.