جیونی کا ایم7 پلس، تصاویر لیک ہوگئیں
جیونی نے رواں سال ستمبر میں ایم7 اور ایم7 پاور نامی دو اسمارٹ فونز متعارف کروائے تھے لیکن اب اسی ایم7 سیریز میں ہمیں ایک تیسرے فون کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔
انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق یہ جیونی ایم7 پلس Gionee M7 Plus ہے، جس کا ڈیزائن بہت خوبصورت ہے۔
ایم7پلس کا ڈسپلے مبینہ طور پر 6.43 انچ کا ہے۔ یعنی یہ کسی بھی فون کا سب سے بڑا ڈسپلے نہ بھی ہو تو دنیا کی سب سے بڑی فون اسکرینوں میں سے ایک ضرور ہے۔ تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اسکرین کس طرح پورے فرنٹ پر پھیلی ہوئی ہے، ویسی ہی جیسی ایل جی کے اسمارٹ فون وی30 میں ہے۔ زیریں حصے میں صرف لوگو کی جگہ نظر آتی ہے اور اوپر اسپیکر، کیمرے اور سینسرز کی۔
اگر پیچھے دیکھیں تو ہمیں ایک منفرد ڈیزائن نظر آتا ہے۔ موبائل کی پشت چمڑے کی بنی ہوئی ہے۔ موٹر ایکس پیور ایڈیشن یا ایل جی جی4 کی طرح۔ البتہ یہ ابھی نہیں معلوم کہ یہ اصل چمڑا ہے یا مصنوعی۔ پھر یہاں پر ڈوئیل کیمرا ہے، ایل ای ڈی فلیش اور فنکر پرنٹ سینسر بھی۔ یہ سب اسٹین لیس اسٹیل کی پٹی پر ہے جس گولڈ پلیٹڈ ہے۔
اس سے قبل جیونی 7000 mAh یعنی دنیا کا سب سے بڑی بیٹری والا فون بھی متعارف کرا چکی ہے۔ اس کی تفصیلات جانیے
یہ ڈیزائن، بالخصوص بڑا ڈسپلے اور گولڈ پلیٹڈ پٹی، پھر اس پر چمڑے کی کاریگری بھی، ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو یہ فون کم اور خواتین کا پرس زیادہ لگے لیکن یہ بات تو کم از کم مانی جائے کہ انہوں نے شیشے کا سینڈوچ نہیں بنایا۔ آجکل تو سب فون ایسے ہی آ رہے ہیں۔
خیر، لیک شدہ تصویر کے مطابق جیونی ایم7 پلس جاری ہونے ہی والا ہے۔ دیکھتے ہیں کب آتا ہے؟ ذیل میں آپ اس کے فرنٹ اور بیک کی خوبصورت تصاویر دیکھ سکتے ہیں:
Comments are closed.