جرمنی نے بچوں کی اسمارٹ واچ پر پابندی لگا دی
جرمنی کے ٹیلی کمیونی کیشن ادارے Bundesnetzagentur نے بچوں کے لیے اسمارٹ واچ پر پابندی عائد کردی ہے اور والدین سے کہا ہے کہ ان گھڑیوں کو توڑ دیں۔
سرکاری ادارے نے ان اسمارٹ واچز کو سننے والی ممنوعہ ڈیوائسز قرار دیا ہے اور والدین کو کہا ہے کہ ان کے بچوں کے پاس اگر کوئی اسمارٹ واچ ہے تو اسے توڑ دیں اور تعلیمی اداروں کو بھی کہا ہے کہ وہ دیکھیں کہ کسی بچے کو پاس اسمارٹ واچ تو نہیں ہے۔
جرمنی اسمارٹ واچز کی سننے کی صلاحیت کو ہدف بنا رہا ہے البتہ یورپین کنزیومر آرگنائزیشن کے اس اعلان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جس میں اسمارٹ واچز کو بچوں کی پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ادارے نے کہا ہے کہ اسمارٹ واچز کی جی پی ایس ٹریکنگ کو ہیک کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی ہیکر جی پی ایس لوکیشن کو ٹریک کر سکتا ہے یا پھر اسے تبدیل کرکے والدین کو بے وقوف بنا سکتا ہے۔
اگر اسمارٹ واچز پر یورپ کا کریک ڈاؤن جاری رہا تو بنانے والے اداروں کو اپنے سکیورٹی پروٹوکولز میں اضافہ کرنا ہوگا اور اسمارٹ واچ مارکیٹ کو بہتر بنانا ہوگا، جس کی حالت پہلے ہی کچھ زیادہ اچھی نہیں۔
Comments are closed.