جعلی وٹس ایپ چیٹ بنائیں اور دوستوں کو حیران کریں

آپ نے سوشل میڈیا پر اکثر دیکھا ہو گا کہ مزاح کی خاطر جعلی وٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے جاتے ہیں جس میں بڑی معروف شخصیت دلچسپ انداز میں بات چیت کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ چیٹس بالکل بھی اصلی نہیں ہوتیں بلکہ آپ چاہیں تو خود بھی ان جیسی دلچسپ چیٹس باآسانی تیار کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے درج ذیل ویب سائٹ کھول لیں:
fakewhats.com/generator

fake-whatsapp-generator-1

یہاں آپ دیکھیں گے کہ فون سیٹنگز، بیٹری آپشنز، کنکشن اور میسجز کے چار الگ الگ ٹیبز موجود ہیں۔

سب سے پہلے فون سیٹنگز میں جس فرد کے پیغامات لکھنے ہوں اس کا نام لکھیں، پروفائل پکچر سے آپ تصویر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون نیٹ ورک، فون کلاک اور آن لائن ہونے کی صورت حال بھی منتخب کی جا سکتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

fake-whatsapp-generator-2

بیٹری سیٹنگز میں بیٹری کی جو صورت حال دِکھانی ہو وہ بھی منتخب کر لیں۔ اس کے بعد کنکشنز کا ٹیب موجود ہے جس میں سے آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ فون پر وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کی کیا صورت حال دِکھائی جائے۔

اس کے آگے سب سے اہم ٹیب میسجز موجود ہے۔ یہاںSelect what to insert پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنی طرف سے پیغام بھیج رہے ہیں تو گرین ببل منتخب کریں جبکہ وصول شدہ میسج دِکھانے کے لیے گرے ببل کو منتخب کریں تاکہ چیٹ میں بالکل حقیقت کا رنگ بھرا جا سکے۔
پیغام لکھنے کے بعد ایڈ ٹو کنورسیشن پر کلک کر دیں وہ پیغام فوراً نیچے موجود موبائل فون کی اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

fake-whatsapp-generator-31

پیغامات شامل کرتے ہوئے ان کے وقت کا بھی خیال رکھیں تاکہ چیٹ بالکل اصلی دِکھائی دے۔ ہر پیغام کے لیے آپ مختلف ٹائم اسٹیمپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ذرا سی توجہ سے اس ویب سائٹ کو دیکھیں گے تو اس کے طریقہ کار کو باآسانی سمجھ کر جب چاہیں بڑی آسانی کے ساتھ دلچسپ وٹس ایپ چیٹس بنا سکیں گے۔

Comments are closed.