آئی فون سے ڈیلیٹ شدہ وٹس ایپ چیٹ ہسٹری ریکور کریں

الیکٹرونک ڈیوائس سے ڈیٹا کا غلطی سے ضائع ہو جانا آج کل ایک معمولی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا ریکوری کے بھی کئی سافٹ ویئر باآسانی دستیاب ہیں۔ وٹس ایپ چونکہ اس وقت سب سے مقبول چیٹنگ ایپلی کیشن ہے اس لیے زیادہ تر بات چیت اسی کے ذریعے ہوتی ہے۔ کئی اہم تصاویر اور باتیں ہم اس میں محفوظ رکھتے ہیں لیکن اگر غلطی سے کچھ ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جائے تو اس ریکور کرنا آسان نہیں۔ لیکن اگر آپ ’’فری وٹس ایپ ریکوری ٹول‘‘ استعمال کریں تو یہ کام باآسانی کر سکتے ہیں۔

معروف ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی ’’ٹینور‘‘ (Tenorshare) کی جانب سے یہ ٹول آئی او ایس یعنی آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے مفت فراہم کیا گیا ہے جو کہ وٹس ایپ کا ڈیٹا درج ذیل صورتوں میں واپس لا سکتا ہے۔
1: پیغامات کا غلطی سے حذف ہو جانا
2: آئی او ایس کی اپ ڈیٹ، جیل بریک یا فیکٹری ری اسٹور اور بیک اپ کی غیر موجودگی کی وجہ سے وٹس ایپ کا ڈیٹا ضائع ہو جانا
3: وٹس ایپ کی اپ ڈیٹ کی وجہ سے پیغامات کا غائب ہو جانا
4: فون یا آئی او ایس کا خراب ہو جانا

یعنی اس میں تمام اہم فیچرز موجود ہیں جن کی بدولت وٹس ایپ کا ضائع شدہ قیمتی ڈیٹا واپس حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں تصاویر، وڈیوز اور چیٹس شامل ہیں۔ یہ فون سے براہِ راست ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کر سکتا ہے اور اسے آپ آئی ٹیون کے بیک اپ سے ڈیٹا واپس لانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو اس پروگرام کو اس ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کر لیں:
whatsapprecovery

پروگرام کا استعمال بہت ہی آسان ہے۔ اگر آپ کے پاس آئی ٹیونز میں فون کا بیک اپ موجود ہے تو یہ خود ہی اس بیک اپ کو تلاش کر کے سامنے پیش کر دے گا اور اس میں سے آپ وٹس ایپ کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر بیک اپ موجود نہ ہو اور براہِ راست فون سے ڈیٹا ریکور کرنا ہو تو یہ بھی ممکن ہے لیکن اس کے لیے فون کو بذریعہ ڈیٹا کیبل پی سی سے جوڑنا ہو گا۔

ڈیٹا کو کھنگالنے کے بعد یہ بڑی خوبصورتی سے اُن کا پری ویو دِکھاتا ہے۔ جو تصاویر یا ڈیٹا آپ ریکور کرنا چاہیں اُسے منتخب کر کے ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ چیٹ کو ایکسل یا ٹیکسٹ فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا جا تا ہے جبکہ تصاویر اور وڈیوز اپنے اصل فارمیٹ میں ہی پی سی پر محفوظ ہوتی ہیں تاکہ باآسانی سے آپ انھیں ملاحظہ کر سکیں۔یہ پروگرام ونڈوز کے علاوہ میک کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔ پروگرام کی نہ صرف مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں بلکہ اسے استعمال کرنے کا مکمل باتصویر طریقہ بھی ’’گائیڈ‘‘ کی صورت میں دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مفت ورژن صرف آئی او ایس سے ریکوری کی سہولت دیتا ہے جبکہ کمرشل لائسنس خریدنے کے بعد اس کے ذریعے اینڈروئیڈ فون سے بھی ریکوری کی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.