ونڈوز10 میں بھرتی ہارڈ ڈِسک میں خالی اسپیس حاصل کریں
کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے اسٹوریج کا انتہائی تیزی سے بھرنا ایک معمولی سی بات ہے کیونکہ ہم دن بھر جب کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو کئی فائلز ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، جو پروگرام ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں وہ بھی ونڈوز میں اپنی عارضی فائلز بنا رہے ہوتے ہیں، پروگرامز اور ونڈوز کی اپ ڈیٹس بھی ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہوتی ہیں۔
غرض اس دوران اتنے عوامل ہیں جو ہارڈ ڈسک کو بھرنے میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ ونڈوز 10میں بھرتی اسٹوریج سے پریشان ہیں تو باآسانی کئی جی بی کی خالی اسپیس باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ونڈوز کی سیٹنگز کھول کر Storage لکھ کر تلاش کریں اور اسٹوریج کی سیٹنگز کھول لیں۔
یہاں آپ دیکھیں تو ایک نیا فیچر Storage Sense کے نام سے موجود ہے یہ فیچر فالتو فائلوں کو ٹھکانے لگا کر خود بخود بھی اسپیس بھرنے سے پہلے ہی خالی اسپیس بنا سکتا ہے۔
اور اگر آپ کسی ڈرائیو جیسے کہ سی ڈرائیو کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو اُسے منتخب کر لیں۔ اگلے حصے پر آپ کو دکھایا جائے گا کہاں کتنی اسپیس استعمال ہو رہی ہے۔
اب یہاں اگر کوئی فالتو چیز جیسے کہ گیمز یا Temporary files جگہ گھیرے ہوئے ہیں تو ان کو منتخب کریں اور اگلے حصے میں آ کر ان سب کا قلمع قمع کر دیں اور کئی جی بی کی خالی اسپیس حاصل کر لیں۔
Comments are closed.