ڈیٹا ریکوری کے مفت ٹولز

پُورن فائل ریکوری

ہے تو یہ مفت سافٹ ویئر، لیکن کام کے معاملے میں یہ کسی پروفیشنل سافٹ ویئر سے کم نہیں۔ اس کی خرابی کا ذکر ہم سب سے پہلے کریں گے۔ اس کا استعمال صرف گھریلو مقاصد کے لئے مفت ہے۔ کمرشل استعمال کے لئے اسے خریدنا ہوگا( ہمیں پوری امید ہے کہ پیاری قوم اس کی سختی سے پابندی کرے گی J)۔

puran-file-recovery

باقی خوبیوں کی بات کی جائے تو یہ تقریباً وہیں ہے جو کہ پچھلے دونوں سافٹ ویئر میں تھیں۔ البتہ اس کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا کو اسکین کرنے کا عمل بہت تیز رفتار ہے۔ ساتھ ہی یہ اس ڈیٹا میں شامل فائلوں کی حالت اور سائز بھی ایک Treeview کی شکل میں دکھاتا ہے۔ اگر کسی فائل کی حالت excellent ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے ریکور ہونے کے امکانات سو فی صد تک ہیں۔ باقی bad حالت والی فائل کے کچھ ٹکڑے ہی ملتے ہیں۔ اسکین کرنے کے بعد ظاہر ہونے والی فائلوں کو فلٹر کیا جاسکتا ہے یعنی انہیں تصاویر، میوزک، ڈاکیومنٹس اور ویڈیوز وغیرہ میں الگ الگ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ نے صرف تصاویر کو ہی ریکور کرنا ہے تو باقی ڈیٹا ریکور کرکے وقت برباد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس میں ایک اور دلچسپ آپشن بھی موجود ہے۔ باقی سافٹ ویئر ریکور کئے گئے ڈیٹا کو نئی لوکیشن پر محفوظ کرتے ہیں، لیکن پورن فائل ریکوری ڈیٹا کو اسی لوکیشن پر دوبارہ restore کرسکتاہے جہاں سے اسے ڈیلیٹ کیا گیا تھا۔ یہ ریکوا کی طرح پورٹیبل شکل میں بھی دستیاب ہے اور اس کا ڈائون لوڈ سائز بھی معمولی سا ہے۔ اس چلانے کے بعد ڈرائیو منتخب کیجئے جس میں سے ڈیٹا ریکور کرنا ہے اور Full یا Deep اسکین میں سے کوئی آپشن منتخب کرکے OK کردیں۔ یہ غلام آپ کے اشارے پر ڈیٹا ریکور کرنا شروع کردے گا۔

پورن فائل ریکوری کو ڈائون لوڈ کریں

گلاری اَن ڈیلیٹ

یہ بھی ہمارے پسندیدہ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر میں سے ایک ہے۔ انٹرفیس کے معاملے میں یہ سادہ مزاج ہے اور اس کی یہی سادہ مزاجی آپ کو ضرور بھائے گی۔ کمپیوٹر کے مبتدیوں کے لئے یہ آسان ترین ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر ہے، اس سے آسان صرف پانی پینا ہی ہوسکتاہے۔ ہر آپشن اس کی ہوم اسکرین پر موجود ہوتا ہے اور صارف کو اس کی ٹریننگ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

اس کی بس ایک ہی خامی ہے کہ یہ پورٹیبل شکل میں نہیں ملتا اور اسے استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اسے پہلے انسٹال کریں۔ یاد رہے کہ اس کا ونڈوز 8 کے لئے کوئی آفیشل ورژن جاری نہیں کیا گیا۔ اسے ونڈوز 98 سے ونڈوز وستا تک پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اکثر مفت سافٹ ویئر ونڈوز کے سرور ورژنز پر نہیں چلتے کیونکہ ونڈوز سرور تجارتی مقاصد کے لئے انسٹال کی جاتی ہیں اور ان کا گھروں میں کوئی مصرف نہیں۔ گلاری اَن ڈیلیٹ کو لیکن ونڈوز سرور 2003 (اور اَن آفیشلی ونڈوز سرور 2008 ) پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔

گلاری اَن ڈیلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں

ان ڈیلیٹ مائی فائل پرو

اس ریکوری ٹول میں شامل سب سے خاص فیچر ’’میل ریسکیو‘‘ کا ہے۔ اس کے ذریعے ڈیلیٹ شدہ ای میلز کو بھی واپس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ باقی ہم نے جن ایپلی کیشنز کا پہلے ذکر کیا ہے، وہ تمام ہی خوبیاں کم و بیش اس میں دستیاب ہیں۔ اس کا انٹرفیس خوبصورت اور ڈیٹا ریکوری کے درکار تمام آپشنز سے مزین ہے۔ اس کا سائز صرف 1.4 میگا بائٹس ہے

اس سافٹ ویئر میں ایک دلچسپ فیچر Files Wiper کے نام سے موجود ہے۔ اس کے ذریعے کسی ایک فائل یا فائلز کے مجموعے کو اس طرح ڈیلیٹ کیا جاسکتاہے کہ پھر وہ کسی بھی ریکوری سافٹ ویئر سے ریکور نہیں ہوپائے گی۔ یعنی اس سافٹ ویئر میں مرہم کے ساتھ ساتھ زخم پر نمک مرچیں لگانے کا بندوبست بھی موجود ہے۔

ان ڈیلیٹ مائی فائل ڈاؤن لوڈ کریں

Comments are closed.