اب مزدور اور مزدوری ملے گی آن لائن

آج کل ہر کام آن لائن ہی ہو جاتا ہے۔ گاڑی چاہیے ہو تو کریم یا اوبر سے باآسانی گاڑی منگوائی جا سکتی ہے، خریداری کرنی ہو تو کئی آن لائن اسٹورز موجود ہیں جو آپ کی من پسند چیز آپ کے دروازے پر پہنچا دیتے ہیں۔

اس طرح کے کاموں کا آن لائن انجام دینا کافی سکون کا باعث ہوتا ہے، کیونکہ ایک تو بازاروں کے دھکے نہیں کھانا پڑتے اور دوسرا بھاؤ تاؤ کی مصیبت سے بھی ہم بچ جاتے ہیں۔ بازاروں میں موجود دکاندار تو گاہک دیکھ کر دام بتاتے ہیں جبکہ آن لائن ہر چیز کی بہتر قیمت مختص ہوتی ہے اور اس میں ہیر پھیر کافی مشکل ہوتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ گھر یا دفتر میں کوئی کام کروانا چاہتے ہیں مثلاً دیواروں کے رنگ و روغن کا کام ہو یا دیواروں کی مرمت کا کام، پانی کے نل ٹھیک کروانے ہوں یا گاڑی کی کوئی خرابی دور کروانی ہو ہر کام کے لیے کاریگر یا مزدور ایک ہی جگہ دستیاب نہیں ہوتا۔

لیکن اگر آپ ایک نئی پاکستانی ویب سائٹ ’’فوری مزدوری‘‘ Fori Mazdoori کا رُخ کریں تو آپ کو ہر کام کے لیے مزدور آن لائن ہی مل جائے گا۔

http://forimazdoori.com

یہ ویب سائٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر مستنصر تنولی کی کاوش ہے۔

اس ویب سائٹ پر تقریباً تمام شعبوں سے منسلک مزدوروں کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے تاکہ آپ کو جس بھی کام کی ضرورت ہو اس حوالے سے فوری مزدور کا رابطہ آپ کو فراہم کیا جائے۔ یہاں ہر مزدور کی پروفائل کو اچھی طرح جانچنے کے بعد ہی اپنے ڈیٹا بیس میں شامل کیا جاتا ہے۔

forimazdoori-2

فرض کریں آپ کو کسی پینٹر کی ضرورت ہے تو فوری مزدوری کی ویب سائٹ پر جا کر Painter لکھ کر تلاش کریں، آپ کے سامنے تمام پینٹرز کی کوائف موجود ہوں گے کہ وہ کس مقام پر موجود ہے، وہ کتنی مزدوری لیتا ہے، کن کن ذرائع سے اس کی تصدیق کی گئی ہے اور اس سے قبل کام کروانے والوں نے اس مزدور کو کیا ریٹنگز دی ہیں تاکہ آپ بہتر مزدور کا انتخاب کریں۔

forimazdoori-3

اگر آپ ویب سائٹ کو اپنے موجودہ یا مطلوبہ مقام سے آگاہ کریں تو یہ آپ کو آپ کے قریب میں دستیاب مزدوروں کی تفصیل دکھائے گی۔

فوری مزدوری کی نادرا سے بھی بات چیت جاری ہے تاکہ ہر مزدور کے شناختی کارڈ کی درستگی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے صرف قابل بھروسا مزدوروں کو اپنے ڈیٹا بیس میں شامل رکھا جائے۔

فوری مزدوری کی موجودگی میں کسی بھی موقع پر آپ کو سڑکوں پر مزدور تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، یہ سروس ویب سائٹ اور اسمارٹ فون ایپلی کیشن کی صورت میں ہر وقت آپ کی مدد کے لیے موجود ہے۔ ان کے ڈیٹا بیس میں مسلسل نئے مزدوروں کا اندراج جاری ہے۔

اور ہاں اگر آپ کسی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں تو اپنی رجسٹریشن بھی کروا سکتے ہیں یہاں مزدور سے مراد صرف زمین کھودنے والے مزدور نہیں ہیں بلکہ آپ اسے ایک فری لانسنگ ویب سائٹ کے طور پر بھی اپنا سکتے ہیں۔

Comments are closed.