رنگ برنگے فولڈرز

فولڈرز کا پیلا رنگ ہم ہمیشہ سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کا ڈیزائن اور سائز بدلتا رہا لیکن رنگ کبھی نہ بدلا۔ ہمارے سسٹم میں بے شمار فولڈرز ہوتے ہیں۔ کچھ فولڈرز اہم اور بار بار دیکھنے پڑتے ہیں۔ اگر ان کو رنگ کر دیا جائے تو پہلی نظر میں ان تک پہنچا جا سکتا ہے، یعنی اگر فولڈر کا رنگ ہرا کر دیں تو اسے تلاش کرنے میں ذرا بھر دِقت نہیں ہو گی۔ فولڈرز کے رنگ بدلنے کے لیے Folder Colorizer مفت دستیاب ہے۔ اس میں کئی رنگوں کے آپشن دستیاب ہیں۔ اس کی مدد سے کسی بھی فولڈر پر رائٹ کلک کر کے اس کا رنگ ہرا، لال، نیلا وغیرہ کیا جا سکتا ہے۔
اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.0 انسٹال ہو۔ اگر ڈاٹ نیٹ فریم ورک آپ کے پاس انسٹال نہ ہو تو اس سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کے دوران اسے بھی ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پہلی دفعہ رن ہونے پر یہ پیغام دے گا کہ آپ اپنا ای میل ایڈریس دے کر اس پروگرام کو مفت ایکٹی ویٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں کوئی بھی اپنا غیر ضروری ای میل ایڈریس ڈال کر ایکٹیویشن بٹن پر کلک کر دیں۔
پہلی دفعہ فولڈر کا رنگ تبدیل کرنے پر یہ پیغام دے گا کہ اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کریں۔ اس اسکرین پر موجود Don’t show this message again کو چیک کر کے اسے بند کر دیں۔
لیجیے یہ دلچسپ پروگرام اب بنا کسی چوں چراں کے کام کرتا اور آپ کے کمپیوٹر کی رنگینی بڑھاتا رہے گا۔
فائل سائز:        1.7 MB
ڈاؤن لوڈ کریں
دستیابی:  مفت
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 8

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)

Folder Colorizer

FolderColorizer1

Comments are closed.