سامسنگ کا فولڈ ایبل گلیکسی ایکس سمارٹ فون جسے حاصل کرنا نا ممکن ہوگا
سامسنگ کے فولڈ ایبل سمارٹ فون Galaxy X کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش میں ہیں اور تا حال یہ واضح نہیں کہ یہ فون کب ریلیز ہوگا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اگر یہ فون ریلیز ہو بھی گیا تب بھی اسے حاصل کرنا تقریباً نا ممکن ہوگا۔
اس کی وجہ وہ اطلاعات ہیں جن کے مطابق سامسنگ کا یہ فولڈ ایبل سمارٹ فون محض ایک لمیٹڈ ایڈیشن ہوگا اور اس کے صرف ایک لاکھ یونٹ ہی تیار کیے جائیں گے، بظاہر اسے صرف جنوبی کوریا میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق سامسنگ کا یہ اقدام کوئی پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کمپنی کئی ایسے فونز محدود تعداد میں مخصوص مارکیٹوں کے لیے ریلیز کر چکی ہے جس کا بنیادی مقصد عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے سے پہلے مقامی مارکیٹ کا ردِ عمل جاننا ہوتا ہے، توقع ہے کہ گلیکسی ایکس اگلے سال ریلیز کیا جائے گا تاہم مختلف مواقعوں پر اس کی ریلیز کی تاریخیں بدلتی رہی ہیں لہٰذا 2018 میں بھی اس کی ریلیز فی الحال یقینی معلوم نہیں ہوتی۔
Comments are closed.