ڈاکٹر فون – آئی فون کے لئے ایک مکمل معالج
مائیکروسافٹ ونڈوز کے صارفین بلیو اسکرین آف ڈیتھ سے ضرور واقف ہونگے۔ یہ اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب مائیکروسافٹ ونڈوز کریش ہوجاتی ہے یعنی اس حالت میں آجاتی ہے کہ اس کے لئے کام کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اسی طرح ایپل آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم کریش ہوجاتا ہے یا ہینگ ہوجاتا ہے تو موت کی سفید اسکرین یعنی وائٹ اسکرین آف ڈیتھ دکھائی دیتی ہے۔ اس میں آئی فون کی اسکرین بالکل سفید پڑ جاتی ہے یا سفید اسکرین پر ایپل کا لاگو نظر آنے لگتا ہے اور آئی فون استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ یہ صورت حال صرف ایپل آئی فون کے ساتھ ہی نہیں بلکہ آئی او ایس پر چلنے والی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے۔
جس طرح بلیو اسکرین آف ڈیتھ کو ٹھیک کرنے کے لئے کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کیا جاتا ہے، اسی طرح آئی فون کو بھی ری اسٹارٹ کرکے مسئلہ بعض اوقات حل ہوجاتا ہے۔ لیکن ہر بار ایسا ہونا یقینی نہیں۔ اس دوران ڈیٹا کے خراب ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے اور آپریٹنگ سسٹم کی کسی پیچیدہ خرابی کی وجہ سے فون ری بوٹ کرنے کے بعد بھی دوبارہ وائٹ اسکرین آف ڈیتھ پر واپس آسکتا ہے۔
ایسی صورت حال میں آپ کو کسی تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کی ضرورت ہوگی جو کہ آئی او ایس کو ٹھیک کر نے میں آپ کی مدد کرے۔ ایسا ہی ایک سافٹ ویئر ونڈر شیئر کا dr.fone ہے۔ یہ سافٹ ویئر آئی فون، آئی پیڈ، آئی پوڈ اور آئی او ایس پر چلنے والی دیگر ڈیوائسز کے کئی مسائل حل کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ وائٹ اسکرین آف ڈیتھ ، سیاہ اسکرین، فون کا بار بار ری اسٹارٹ ہونا، ایپل کے لوگو پر اٹک جانا جیسے پیچیدہ مسئلے پر قابو پانے کے لئے یہ سافٹ ویئر زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرچہ کہ یہ مفت نہیں ہے، لیکن ایپل کے مہنگے آلات کو ٹھیک کرنے کے لئے اگر کچھ رقم خرچ کرنی پڑ جائے تو حرج ہی کیا ہے۔سافٹ ویئر خریدنے سے پہلے آپ اس کا آزمائشی ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا یہ آپ کا آئی فون / آئی پیڈ ٹھیک کرسکے گا یا نہیں۔ dr.fone آئی فون سیون ، سیون پلس سمیت پرانے آئی فون کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
dr.fone کے ذریعے آئی او ایس سسٹم کو ریکور کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ یہ کام ماؤس سے چند کلک کرکے انجام دیا جاسکتا ہے۔ اگر آئی فون میں آپ کا قیمتی ڈیٹا موجود ہے اور وہ چلنے سے منکر ہے تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ونڈر شیئر کا dr.fone آپ کے آئی فون اور آئی پیڈ سے ڈیٹا بھی ریکور کیا جاسکتا ہے۔ یعنی آپ کو dr.fone کے ہوتے کسی دوسرے سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں رہتی۔ آئی او ایس کو مکمل طور پر ری کور کرنے کے لئے ونڈر شیئر ایک مکمل گائیڈ اور آسان اس ربط پر فراہم کررکھی ہے۔ یہاں ویڈیوز کے ذریعے ریکوری کا طریقہ انتہائی سہل انداز میں سمجھایا گیا ہے۔
ڈاکٹر فون کی ٹول کٹ کےذریعےفون کی اسکرین ریکارڈ کی جاسکتی ہے، وٹس ایپ ، لائن، وائبر اور کِک کا ڈیٹا منتقل،بیک اپ یا بحال کیا جاسکتا ہے، فون کا ڈیٹا بیک اپ یا بحال کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اپنی نجی ڈیٹا کو اس طرح سے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے کہ اسے کوئی ریکور نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر فون ٹول کٹ کے کئی دوسرے ماڈیول بھی دستیاب ہیں جن کے ذریعے اینڈروئیڈ فون کی بحالی کا کام بھی انجام دیا جاتا ہے۔
یہ شاندار سافٹ ویئر صرف مائیکروسافٹ ونڈوز ہی نہیں بلکہ میک کمپیوٹر کے لئے بھی دستیاب ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہ ربط ملاحظہ کیجئے:
Comments are closed.