بدنامِ زمانہ رانسم ویئر وانا کرائی کی خراب فائلیں ٹھیک کریں

پچھلے کئی ماہ سے آپ اخبارات اور ٹی وی وغیرہ میں وانا کرائی رانسم ویئر کے بارے میں سُن رہے ہوں گے۔ اس خطرناک رانسم ویئر نے دنیا بھر میں بہت تباہی پھیلائی اور لاکھوں کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا کو ناکارہ بنا کر تاوان حاصل کیا۔

کمپیوٹنگ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میگزین میں ہم اپنے قارئین کو ہر طرح کی معلومات سے باخبر رکھتے ہیں۔ رانسم ویئر کے حوالے سے ہم اس بھونچال کی آمد سے کئی ماہ قبل ہی اپنے قارئین کو خبردار کر چکے تھے۔

وائرس ہوں، مال ویئر، ٹروجن، اسپائی ویئر، رانسم ویئر یا پھر اسکیئرویئر ہم نے اپنے قارئین کو ہر طرح کی معلومات وقت پر فراہم کی ہے۔ خاص طور پر رانسم ویئر کے حوالے سے ہم نے کمپیوٹنگ میں مشورہ دیا تھا کہ اگر خدانخواستہ آپ کبھی کسی رانسم ویئر کا نشانہ بن جائیں تو اپنےانکرپٹ ہو جانے والی فائلز کو حذف مت کریں بلکہ انھیں سنبھال کر رکھیں کیونکہ کبھی نہ کبھی اس کا علاج دریافت ہو ہی جاتا ہے۔

WanaCry Wiki

آئیے آپ کو ایسے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہیں جس نے مشہور اور خطرناک ترین رانسم ویئر وانا کرائی کا علاج بھی فراہم کر دیا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جی ہاں ’’وانا کیوی‘‘ (WanaKiwi) کے نام سے وانا ڈی کرپٹر پروگرام مفت فراہم کر دیا گیا ہے جو وانا کرائی کی انکرپٹ شدہ فائلز کو ڈی کرپٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس پروگرام کی خاص بات اس کا نہ صرف مفت ہونا ہے بلکہ یہ ونڈوز ایکس پی، ونڈوز2003 اور ونڈوز7 کے لیے بھی دستیاب ہے۔ کیونکہ یہی وہ آپریٹنگ سسٹمز ہیں جن کو زیادہ تر وانا کرائی نے نشانہ بنایا ہے۔
ان سے جدید آپریٹنگ سسٹم ونڈوز8 اور 10 زیادہ تر اس حملے سے محفوظ رہے ہیں۔

یہ زبردست پروگرام ڈاؤن لوڈ کریں:

ڈاؤن لوڈ کیجئے

اسی صفحے پر آپ اس ٹول کی مزید تفصیلات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ چونکہ اس رانسم ویئر نے لاکھوں کمپیوٹرز کو نقصان پہنچایا ہے اس لیے یہ پروگرام اپنے دوستوں سے شیئر کرنا مت بھولیں۔

Comments are closed.