فیس بک کی تنگ کرنے والی چیزیں ٹھیک کریں

دوستوں کو نیوز فیڈ سے غائب کریں

فیس بک نیوز فیڈ میں اکثر ایسی پوسٹس سامنے آجاتی ہیں جنھیں ہم دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ ایسی پوسٹس کو ڈیلیٹ کیے بنا نیوز فیڈ سے غائب کیا جا سکتا ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں۔ کوئی نہ کوئی دوست ایسا ہوتا ہے جو تواتر سے ایسی چیزیں شیئر کرتا رہتا ہے جن سے آپ کو الجھن ہوتی ہے اور آپ انھیں دیکھنا پسند نہیں کرتے لیکن دوست کو اَن فرینڈ بھی نہیں کرنا چاہتے۔ تو اس مسئلے کا بڑا آسان سا حل موجود ہے۔ ایسی پوسٹس سے بچنے کے لیے اس دوست کی پروفائل پر جائیں اور فرینڈز کے ساتھ موجود Following کے بٹن پر کلک کر دیں یہ فوراً Unfollow ہو جائے گا۔
اب اس دوست کی کوئی پوسٹ آپ کو اپنی نیوز فیڈ میں نظر نہیں آئے گی اور اسے پتا بھی نہیں چلے گا، کیونکہ وہ بطور دوست بدستور ایڈ رہے گا۔ اسی طرح دوبارہ پوسٹس اپنی نیوز فیڈ میں دیکھنے کے لیے اسے Follow کرنا پڑے گا۔

facebook_unfollow

فیس بک اشتہارات بلاک کریں

فیس بک کے ابتدائی صارفین کو شاید یاد ہو کہ پہلے اس میں نہ ہونے کے برابر اشتہارات ہوتے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے اب ایسا نہیں ہے۔ آج کل فیس بک اشتہارات سے بھرا ہوتا ہے بلکہ ایسے نازیبا اشتہارات ہوتے ہیں کہ بندہ برداشت نہیں کر سکتا۔ اس مسئلے سے بچنا بہت ہی آسان ہے۔ اپنے براؤزر میں ایڈ بلاک پلس انسٹال کریں یہ تمام اشتہارات کا صفایا کر دے گا:
adblockplus.org

ایڈبلاک پلس تمام براؤزرز جیسے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر، گوگل کروم، موزیلا فائر فوکس، سفاری اور اوپرا کے لیے مفت دستیاب ہے۔ اسمارٹ فون پر یہ اینڈروئیڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔
ایڈبلاک پلس انسٹال ہونے کے بعد خودکار طریقے سے تمام ویب سائٹس پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کو بلاک کر دیتا ہے۔ اس طرح صرف ضرورت کا مواد سامنے ہوتا ہے جس نہ صرف آپ کو ویب سائٹس پڑھنے بلکہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی انتہائی آسانی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ یہ پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے فالتو بٹنز کو غائب کر کے صرف اصلی سورس کو باقی رہنے دیتا ہے۔
اگر فیس بک کی بات کی جائے اس کے فلٹرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں کہ فیس بک کی سائیڈ بار میں موجود اشتہارات غائب ہوں یا فیڈ میں ظاہر ہونے والے یا تمام اشتہارات مکمل بلاک کر دیے جائیں۔
فلٹر ایڈ کرسنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:
facebook.adblockplus.me/en

03

تنگ کر دینے والی گیم انویٹیشنز بلاک کریں

فیس بک پر سب سے زیادہ تنگ کرنے والی یہ چیز یہی گیم کھیلنے کی دعوتیںہیں۔ دراصل گیم کھیلنے والے کو دوسرے دوستوں کو انوائٹ کرنے پر گیم کی جانب سے فوائد ملتے ہیں اس لیے وہ دھڑا دھڑ دوسروں کو بھی انوائٹ کرتے رہتے ہیں۔ یقیناً آپ کو بھی کسی نہ کسی گیم چاہے وہ فارم وِلے ہو یا کینڈی کرش ساگاکھیلنے کی دعوت کسی دوست نے ضرور بھیجی ہو گی۔
کسی گیم کو بلاک کرنا ہو، کسی دوست کی جانب سے گیم کی دعوتیں بلاک کرنی ہوں یا کسی دوست کو مکمل بلاک کرنا ہو سب کچھ فیس بک کے سیٹنگز پیج پر موجود Blocking آپشن سے کیا جا سکتا ہے۔
گیم کی تنگ کر دینے والی دعوتیں بلاک کرنے کے لیے اس صفحے پر جائیں اور Block app invites کے سیکشن میںBlock invites from کے سامنے موجود فیلڈ میں اس دوست کا نام ٹائپ کریں جس کی جانب سے ملنے والی انویٹیشنز آپ بلاک کرنا چاہتے ہوں۔
facebook.com/settings?tab=blocking

04

نیوز فیڈ کا معیار بہتر بنائیں

ایڈبلاک پلس کے استعمال اور کئی دوستوں اور صفحات کو اَن فالوکرنے کے باوجود اگر آپ اپنی نیوز فیڈ کے معیار سے مطمئن نہیں تو آپ غیرمعیاری مواد سے فیس بک کو پاک رکھنے کے لیے فیس بک کی مدد کر سکتے ہیں۔ا س کے لیے ہر پوسٹ کے دائیں کونے میں ایک بٹن موجود ہوتا ہے جس پر کلک کر کے آپ آیندہ کے لیے ایسی پوسٹس کو غائب کر سکتے ہیں۔
اس کام کے لیے ایک پلگ اِن بھی F.B. Purity کے نام سے دستیاب ہے۔ جسے درج ذیل ربط سے انسٹال کیا جا سکتا ہے:
www.fbpurity.com
یہ پلگ اِن فالتو اور غیر ضروری اسٹوریز جیسے کہ گیمز اور ایپلی کیشنز کی اسپیم پوسٹس، اس کے علاوہ فیس بک کے اسپانسرڈ پوسٹس کو نیوز فیڈ سے ہٹا کر صرف کام کی چیزیں آپ کو دِکھاتا ہے۔ نیوز فیڈ میں موجود جو بھی باکس آپ دیکھنا نہ چاہیں اس کی مدد سے غائب کر سکتے ہیں۔

٭٭٭
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2014 میں شائع ہوئی)

3 تبصرے
  1. Azmat Ali says

    DEAR SIR

    mera fb messenger mery friend list ko auto unkhown links send karta hy wo kasy stop kia jain.

  2. Naveed Ali Halo says

    koi be dost tag karta he wo kese band karen jese wo tag kuch be nahi kar sake?

  3. Haroon Ur Rasheed says

    while installing it say: "It can read and modify all the data on the website you visit.”
    Privacy k point of view say behtar to yeh hoga k ad hi rehny diya jaye bajaye iske k apka data fb to already access kar hi raha hai AdBlockPlus k hath bhi lag jayega.
    Apki kya raye hai?

Comments are closed.