ویب سائٹ پر موجود فارمز صرف ایک کلک سے مکمل بھریں

آج کل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے جگہ جگہ مختلف فارمز بھرنے کی ضرورت پڑتی ہے، اکثر ویب سائٹس جب کوئی فارم بھرنے کا کہتی ہیں تو ہم اس زحمت سے بچنے کے لیے ویب سائٹ کو ہی بند کر دیتے ہیں۔

اگر آپ چاہیں تو اس مشکل کو صرف ایک کلک کے ذریعے آسان بنا سکتے ہیں۔ وہ کچھ اس طرح کہ گوگل کروم براؤزر میں فارم کو خودکار طریقے سے بھرنے کا بندوبست بھی موجود ہے جس کی سیٹنگز تک پہنچنے کے لیے براؤزر میں درج ذیل ربط لکھ کر انٹر پریس کر دیں:

chrome://settings/autofill

یہاں Add new streed address کے بٹن پر کلک کریں تو ایک فارم آپ کے سامنے موجود ہو گا، اس فارم میں آپ اپنی پسند کے مطابق فیلڈز کو ترتیب دے سکتے ہیں۔

Chrome Autofill

اس میں آپ اپنا نام، پتہ، ای میل ایڈریس اور فون نمبر وغیرہ جیسی تمام تفصیلات ایک ہی بار لکھ کر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس طرح اگلی بار جب کہیں بھی کوئی فارم بھرنے کی ضرورت ہو گی گوگل کروم آپ کو یہ پیشکش کرے گا کیا آپ کی پہلے سے موجود تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے اس فارم کو پُر کر دیا جائے؟

یہ تو ہو گئیں آپ کی بالکل درست تفصیلات، لیکن اگر آپ کسی ویب سائٹ کو چکمہ دینا چاہتے ہیں تو اسے جعلی ڈیٹا بھی تھما کر اس فارم کو بھرنے کی جھنجٹ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، ویسے تو اسی طرح کروم میں غلط معلومات کا حامل فارم بھی بنایا جا سکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ آپ کروم کے لیے دستیاب ایک ایڈاون ’’فیک ڈیٹا‘‘ (Fake Data) انسٹال کر لیں۔

اس ایڈاون کی مدد سے آپ ہر طرح کا فارم بغیر کسی کنفگریشن کے فیلڈ میں رائٹ کلک کرنے کے بعد ’’فیک ڈیٹا‘‘ کے آپشن کے ذریعے بھر سکتے ہیں۔ اس کام کو مزید آسان بنانے کے لیے اگر فیلڈ میں ڈبل کلک کریں تو بھی فارم فیلڈ جعلی ڈیٹا سے بھر دی جائے گی۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے

ایک تبصرہ
  1. C_Coder says

    Great. Thank you for sharing this nice information.

Comments are closed.