فیفا اور EA نے پہلے ‘ای ورلڈ کپ’ کا اعلان کردیا
وڈیو گیمز کی دنیا کے معروف نام EA اور فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی ‘فیفا’ نے دنیائے کھیل کے سب سے بڑے مقابلوں کو گیمنگ کی دنیا میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، یعنی ‘ای ورلڈ کپ 2018ء’!
اس سلسلے میں نومبر 2017ء سے جولائی 2018ء تک کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کا ایک سلسلہ چلے گا، جس میں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں جگہ پانے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ موجودہ ٹیموں اور پرو کھلاڑیوں کے لیے آفیشل لیگ-کوالیفائنگ ٹورنامنٹس بھی ہوں گے، جس کے نتیجے میں وہ اپنی جگہ حاصل کر سکیں گے۔
کوالیفائنگ سیزن کے اختتام پر EA اور فیفا ٹاپ 128 کھلاڑیوں کو 18 گلوبل سیریز پلے آف میں لے جائیں گے۔ ان 128 میں سے پی ایس4 اور نصف ایکس باکس ون سے ہوں گے۔ یہ گلوبل سیریز ٹور کی آخری منزل ہوگی یعنی فیفا ای ورلڈ کپ کا گرینڈ فنالے ۔
ای اے کے ٹوڈ سٹرن کے مطابق فیفا کے تعاون سے ہم فیفا 18 گلوبل سیریز کے ذریعے کھیل کو فروغ دینے کی رفتار مزید بڑھا رہے ہیں۔ اس مرتبہ یہ اور زیادہ کھلاڑیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گا اور سب سے زیادہ پرستاروں کو فٹ بال سے منسلک کرے گا۔
Comments are closed.