آئی فون کے اگلے ورژن میں چہرہ شناخت کرکے اَن لاک ہونے کی سہولت ہوسکتی ہے

چہرے کی شناخت یا فیشل ریکگ نیشن ٹیکنالوجی اگرچہ متنازعہ ہے لیکن یہ حالیہ کچھ عرصے میں بہت ترقی کرچکی ہے۔ اب یہ ٹیکنالوجی انتہائی درستگی کے ساتھ کسی شخص کو اس کے چہرے سے شناخت کرسکتی ہے۔

اس سال کے شروع میں گوگل نے گوگل گلاس کے لئے فیشل ریکگ نیشن ایپلی کیشن پر پابندی لگائی۔ اس پابندی کا اطلاق اس وقت تک ہے جب تک اس حوالے سے معیارات اور قوانین متعین نہیں ہوجاتے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ایپل نے حال ہی میں فیشل ریکگ نیشن ٹیکنالوجی کی ایک پیٹنٹ جیتی ہے۔ جس کے بعد کچھ ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ ممکنہ طور پر اسے آئی او ایس پر مبنی ڈیوائسس جیسے آئی فون کے اگلے ورژن میں استعمال کیا جائے ۔ دوسری جانب اوبامہ انتظامیہ بھی فیشل ریکگ نیشن ٹیکنالوجی کی اجازت اور قانون پر کام کررہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی ادارے نیشنل ٹیلی کمیو نی کیشن اینڈ انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی پہلی میٹنگ فروری 2014ء میں متوقع ہے۔

فیشل ریکگ نیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے قانون سازی کو اس لئے ضروری قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس ٹیکنالوجی سے سے لوگوں کی نجی زندگیوں میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے کسی بھی ایسی ڈیوائس یا ایپلی کیشن کو عام کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments are closed.