فیس بک صارفین 360 فوٹو اب براہ راست فیس بک ایپلی کیشن سے ہی بنا سکیں گے

فیس بک نے جب سے 360 فوٹوز کی سہولت فراہم کی ہے، تب سے اب تک 70 ملین 360فوٹوز فیس بک پر اپ لوڈ کیے جاچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس فیچر کو صارفین نے کس قدر پسند کیا ہے۔ لیکن اب تک جو بھی فوٹو اپ لوڈ کیے گئے ہیں وہ فیس بک کی ایپلی کیشن کے ذریعے نہیں کھینچے گئے۔

کیوں؟ اس لیے کہ فیس بک ایپلی کیشن 360 فوٹوز کھینچنے کی سہولت فراہم ہی نہیں کرتی تھی۔ اس لیے صارفین کو اپنے اسمارٹ فون کی کیمرا ایپلی کیشن کو کھول کو پہلے 360 فوٹو بنانی پڑتی تھی اور پھر فیس بک ایپلی کیشن کھول کر اس میں اپ لوڈ کرنی ہوتی تھی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگرچہ صارفین کے لیے یہ کوئی بہت تکلیف دہ کام نہیں تھا، لیکن فیس بک کو اس بات سے ضرور تکلیف ہے کہ اس کے صارفین اس کی ایپلی کیشن کو چند لمحے کے لیے بھی بند کریں۔ اس لیے اب فیس بک نے اپنی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کردیا ہے جس کے بعد صارفین براہ راست ایپلی کیشن کے اندر رہتے ہی 360 فوٹوز اور ویڈیوز بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

فیس بک کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو اپنے اسمارٹ فون کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

Comments are closed.