فیس بک پر اَن فرینڈ کیے بغیر عارضی طور پر دوستوں کی پوسٹس غائب کریں

آج کل فیس بک پر سبھی کے سیکڑوں دوست ہیں اور سبھی نے سیکڑوں پیج بھی لائیک کر رکھے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر وقت نیوز فیڈ میں کچھ نہ نیا آتا ہی رہتا ہے چاہے ہم اسے پسند کریں نہ کریں۔

ایسے میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ کچھ پوسٹس ہمیں پسند نہیں آتیں اور کبھی کسی فیس بک پیج کی تیزی سے آنے والی بہت ساری اپ ڈیٹس بھی پریشان کر دیتی ہیں۔

ایسی صورت حال میں ہم اکثر اُس دوست کی تمام پوسٹس کو ہی ہائیڈ کر دیتے ہیں یا پھر دوست یا پیج کو جا کر اَن فالو کر دیتے ہیں۔

اس کا بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آیندہ اس پیج یا دوست کی کوئی پوسٹ نظر ہی نہیں آتی۔

اب فیس بک نے اس مسئلے کا حل ’’عارضی اَن فالو‘‘ کی صورت میں دیا ہے۔ اس فیچر کو دراصل سنوز Snooze کا نام دیا گیا ہے۔

facebook-snooze

اس فیچر کے بعد آپ کسی پیج یا دوست کی پوسٹ کے ساتھ موجود آپشنز کی لسٹ کھولیں گے تو وہاں سنوز کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ اس کی مدد سے آپ اس دوست یا پیج کی پوسٹس کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں۔

یہ دورانیہ آپ ایک دن، تیس دن یا چند گھنٹے اپنی پسند کے مطابق منتخب کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو اُن کی پوسٹس نظر نہیں آئیں گی اور آپ انھیں مکمل اَن فالو کرنے سے بھی بچ جائیں گے۔ جبکہ یہ عارضی دورانیہ مکمل ہونے کے بعد تمام صورت حال واپس اصل حالت میں آ جائے گی۔

فیس نے ابھی اس فیچر کو تجربے کے طور پر جاری کیا ہے اور امید ہے اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے جلد اپنے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.