فیس بک پروفائل کلوننگ، ٹھگی کا نیا گُر سامنے آگیا
فیس بک پر دھوکہ دہی کرنے والے لوگ ان دنوں دوسروں کی فنانشل اور ذاتی تفصیلات چُرانے کے لئے ایک نیا ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ یہ لوگ فیس بک صارفین کی ایک جعلی پروفائل بنا رہے ہیں۔ یہ پروفائل کلوننگ کے تحت صارف پروفائل تصویر، کور تصویر اور یہاں تک کہ ان کے اسٹیٹس بھی کاپی کئے جا رہے ہیں جس سے یہ نیا اکاونٹ بالکل حقیقی لگتا ہے۔ یعنی مکمل طور آپ کو آن لائن فالو کرکے آپ کی نقل کی جا رہی ہے۔
اس کے بعد اس کلون اکاؤنٹ سے آپ کے خاص دوستوں اور سگے رشتہ داروں کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجی جاتی ہے۔ ریکویسٹ ایکسیپٹ ہونے پر یہ جعل ساز اپنی سوجھ بوجھ سے آپ کے اپنوں سے رابطہ کرتے ہیں جس سے انہیں پتہ بھی نہیں لگے کہ آپ نہیں بلکہ کوئی اور ان سے بات کر رہا ہے۔ آہستہ آہستہ وہ آپ کے خاص لوگوں سے بات كر آپ کے بارے میں بہت سی فنانشل اور ذاتی تفصیلات معلوم کر لیتے ہیں۔
عام طور پر یہ سمجھ سے باہر ہے کہ بھلا ایسے کسی کو کیسے دھوکا دیا جا سکتا ہے؟ لیکن ہمارے ہاں سادہ لوح لوگ تو دھوکے کھانے کے لیے ہر وقت تیار بیٹھے ہوتے ہیں۔ اَن پڑھ جعل ساز کھیتوں میں بیٹھ کر انھیں ٹی وی پروگرامز کا حوالہ دے کر انعام کا بتاتے ہیں اور یہ فوراً اُن کے دام میں پھنس جاتے ہیں تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس جال میں پھنسنے سے خود بھی بچ سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچا سکتے ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلے نامعلوم اکاؤنٹ سے آنے والی فرینڈ ریکویسٹ ایکسیپٹ کرنا بند کر دیں۔ فیس بک کی پرائیویس سیٹنگز میں جا کر اپنی تمام ذاتی تفصیلات کو چھپا دیں کہ انھیں صرف آپ دیکھ سکیں۔ اگر آپ کی پروفائل کی کلوننگ کی جا چکی ہے یعنی آپ کی فرضی پروفائل بنائی جا چکی ہے تو فیس بک پر آپ اسے رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ یعنی اس وقت ضرورت ہے کہ صرف دوسروں کی ہی نہیں بلکہ اپنی پروفائل بھی تلاش کرتے رہیں ہو سکتا ہے کسی دن آپ کو اپنا ہی کوئی دوسرا اکاؤنٹ نظر آجائے جس کی آپ کو خبر ہی نہ تھی۔
Comments are closed.