اب فیس بک میں سی وی بھی بنائیں

فیس بک نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک کے اندر ہی رہتے ہوئے اپنی سی وی بنا سکیں گے، یہ فیچر Linkedin کے فیچر سے مشابہ ہے۔

اس نئے فیچر کی تصاویر دی نیکسٹ ویب کے Matt Navarra نے ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں۔

فی الحال فیس بک صارفین کو سابقہ اور حالیہ کام کی تفصیلات شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس نئے فیچر کے ذریعے ایک پروفیشنل سی وی بنائی جا سکے گی تاہم اس کے استعمال کا طریقہ اور اس سی وی تک رسائی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Comments are closed.