EaseUS کی جانب سے جیتیں کیش پرائز اور پروگرام لائسنس

ایزاَس EaseUS نامی گرامی سافٹ ویئر کمپنی ہے۔ کئی حوالوں سے بنائے ہوئے ان کے پروگرام انتہائی مقبول ہیں۔ یہ کمپنی ہر سال مختلف تہواروں پر اپنے صارفین کے لیے تحائف کا اعلان کرتی ہے۔ اس بار بھی نئے سال کی آمد کی خوشی میں اس کمپنی نے صارفین کو کیش انعام اور اپنے پروگرامز کے لائسنس دینے کے اعلان کیا ہے۔

کیشن انعام اور لائسنس جیتنے کے لیے آپ کو ان کے مقابلے کے صفحے پر جانا ہو گا اور وہاں موجود ایک جیسی دکھائی دینے والی تصاویر میں سے فرق تلاش کرنا ہو گا۔ دراصل ان تصاویر میں فرق موجود ہے اس لیے آپ کو تصویر محفوظ کر کے جہاں جہاں فرق نظر آئے اسے نشان زدہ کر کے تبصرے میں ڈالنا ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ تصویر 14 دسمبر سے لے کر 31 دسمبر تک بدلتی رہے گی اس لیے آپ بار بار مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

easeus-gift-2

اس مقابلے میں حصہ لینے والے 20 افراد کو 10‘ 10 ڈالر کا نقد انعام بذریعہ قرعہ اندازی دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ان کے پروگرامز کے لائسنس مفت حاصل کرنے کے لیے بھی آپ اسی صفحے پر موجود مختلف باکسز میں سے کسی ایک پر کلک کر سکتے ہیں۔

easeus-gift-1

اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے یہ ربط ملاحظہ کیجیے:
http://www.easeus.com/campaign

Comments are closed.