ایک ایسا فون جس میں بیک وقت اینڈروئیڈ اور ونڈوز موجود ہے
آپ نے یقیناً ایسے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس دیکھے ہوں گے جن میں دو آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوتے ہیں اور آپ جس آپریٹنگ کو چاہیں استعمال میں لا سکتے ہیں۔ کمپیوٹر پر آپریٹنگ سسٹم کی کوئی قید نہیں ہوتی اس پر ونڈوز کے ساتھ ساتھ لینکس بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا کوئی فون دیکھا ہے جس پر بیک وقت دو آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوں؟ اگر آپ کا جواب ’’نہیں‘‘ میں ہے تو تیار ہو جائیے جلد ہی آرہا ہے چینی کمپنی ’’ایلیفون‘‘ کا بنایا فون Elephone Vowney جس میں اینڈروئیڈ لولی پاپ اور ونڈوز 10 دونوں آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوں گے۔
اس فون کی قیمت 300 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جس کی بکنگ جاری ہے اور شپنگ کا آغاز 31 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ ’’وونی‘‘ کی اسکرین کا سائز 5.5انچز ہے اور اس میں 3 جی بی کی ریم نصب ہے۔ انٹرنل اسٹوریج اس میں 32 جی بی جبکہ ایس ڈی کارڈ استعمال کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، جس کے ذریعے 64 جی بی تک کا ایس ڈی کارڈ لگا کر اس کی اسٹوریج کو دُگنا کیا جا سکتا ہے۔ اس میں مائکرو سِم لگ سکتی ہے لیکن ڈوئل سِم سپورٹ اسے ایک دلچسپ فون بنا دیتی ہے۔ بدقسمتی سے اس میں LTE کی سپورٹ موجود نہیں ہے البتہ 3G استعمال کیا جا سکے گا۔
’’وونی‘‘ میں انتہائی شاندار 20.7 میگا پکسلز کا کیمرہ موجود ہے۔ اس میں فنگر پرنٹ اسکینر بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ اس کی پشت پر موجود کیمرے کے نیچے موجود ہے۔ سیلفی بنانے کے لیے اس میں 8 میگا پکسلز کا کیمرہ سامنے کی جانب موجود ہے۔ اس میں لگی بیٹری 4200 mAh تبدیل کرنے کی سہولت کے ساتھ موجود ہے۔
ونڈوز 10 اور اینڈروئیڈ لولی دونوں آپریٹنگز سسٹم کا حامل یہ پہلا فون تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ اسے پہلا ونڈوز 10 فون بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ابھی تک ونڈوز 10 سے لیس لومیا فون دستیاب نہیں ہو پایا۔’’ایلیفون وونی‘‘ سفید، کالے اور سنہری رنگوں میں دستیاب ہو گا۔اس کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:
dear sir it has 4G LTE. i read in the link you mentioned.you can read this slide when zoom it.pic taken from its site