جسمانی نمی کو پورا کرنے میں مدد کرنے والی جدید بوتل متعارف
پائرس نے پانی کی بوتل کا ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر ایک ایسا ڈیزائن بنایا ہے جس نے جسمانی نمی کو پورا کرنے کے عمل کو پہلے سے بہت آسان بنا دیا ہے۔
آج کے مصروف دور میں عام اِنسان کے لئے یہ یاد رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے کہ اپنی جسمانی نمی کو پورا کرنے کے لئے بار بار پانی پینا ہے۔ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پائرس نے پانی کی بوتل بنائی ہے جس کے اوپر ایل ای ڈی اسکرین لگی ہو گی جو یہ بتائے گی کہ آپ نے آخری مرتبہ کب پانی پیا تھا اور اب دوبارہ پانی پینے کا وقت ہو گیا ہے۔ اِس طرح سے صارفین کو اپنی بوتل میں پانی بھرنا اور پینا یاد رہے گا۔
اگر اسکرین کی یاد دہانی کافی نہ ہوئی تو یہ پانی کی سمارٹ بوتل صارفین کے موبائل پر الارم اور پیغامات بھیجے گی۔
اُمید ہے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پانی کی بوتل مؤثر طریقے سے صارفین میں اِس روخجان کو یقینی بنائے گی کہ وہ اپنے جسم کو مقررہ مقدار میں پانی فراہم کریں۔ تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔
Comments are closed.