فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک زندہ رکھیں
اکثر لوگ اپنا فون رات کو ہی مکمل چارج کر کے رکھ دیتے ہیں تاکہ صبح اُٹھنے پر نہ صرف فون چلتی حالت میں ملے بلکہ دفتر وغیرہ جانے سے پہلے عجلت میں اسے دوبارہ چارج بھی نہ کرنا پڑے۔
لیکن اکثر یہ ترکیب اس وقت ناکام ثابت ہوتی ہے جب فون پر انٹرنیٹ چلتا رہے اور کوئی ایپلی کیشن استعمال نہ کرنے اور فون Idle رہنے کے باوجود بیٹری کا زیادہ تر حصہ استعمال ہو جائے۔
آپ نے یقیناً سنا ہو گا کہ اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن نوگٹ میں ’’ڈوز موڈ‘‘ شامل کیا گیا ہے جو آپ کے فون کی بیٹری کو غیر ضروری استعمال سے محفوظ رکھتا ہے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اینڈروئیڈ کے کسی ورژن پر بھی ڈوز موڈ باآسانی حاصل کر سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فون بیٹری کی لمبی زندگی کی ضامن شاندار ایپلی کیشن
جب وائی فائی اور فون نیٹ ورک کے سگنلز کم ہوں یا دستیاب نہ ہوں تو فون انھیں کنیکٹ کرنے کی بار بار کوشش کرتا ہے، اس کوشش میں بیٹری کا بے دریغ استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا رات بھر چارج کرنے سے فون بیٹری خراب ہو جاتی ہے؟
اگر آپ اکثر ایسی جگہوں پر رہتے ہیں جہاں سگنلز کم آتے ہوں تو بیٹری بچانے کے لیے آپ کے پاس Doze ایپلی کیشن انسٹال ہونی چاہیے۔
دیگر بیٹری بچاؤ ایپلی کیشنز کی طرح یہ ایپ لمبے چوڑے اور غیر ضروری اضافی کاموں کی سہولت نہیں دیتی بلکہ یہ صرف اور صرف ایک ہی کام پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہے کہ جب فون کی اسکرین آف ہو تو موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کنکشن بیٹری کو استعمال نہ کریں۔ یہاں یہ ایپلی کیشن ایک چالاکی دکھاتی ہے وہ اس طرح کہ یہ کنکشنز کو براہِ راست بند نہیں کرتی بلکہ ایک وی پی این بنا کر انٹرنیٹ کو اس کے ذریعے استعمال کرنا ممکن بناتی ہے اور اس وی پی این کو بند کر کے بیٹری کا اضافی استعمال بچاتی ہے۔
اگر آپ کچھ ایپلی کیشنز کو ہر وقت انٹرنیٹ سے کنیکٹ رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں اس بات کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فون بیٹری کے تمام مسائل کا حل واحد ایپلی کیشن
اس کے علاوہ اس میں ایک جارحانہ موڈ بھی موجود ہے جو اسکرین آن ہونے کی صورت میں بھی نیٹ ورکس کو بلاک رکھتا ہے۔
اگر آپ اینڈروئیڈ اسمارٹ فون کی بیٹری کے حوالے سے پریشان ہیں تو مزید تحقیق کی کوئی ضرورت نہیں فوراً اس ایپ کو انسٹال کر لیں:
Comments are closed.