ونڈوز10 مفت ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں

آگیا وہ شاہکار جس کا انتظار تھا، جی ہاں آخر کار ونڈوز 10 دستیاب ہو چکی ہے۔ جن لوگوں نے اپنی ونڈوز کو خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہونے کی اجازت دے رکھی ہے امید ہے وہ ونڈوز 10 پر اپ گریڈ ہو بھی چکے ہوں گے۔ کچھ لوگوں کو اس اپ ڈیٹ کے دوران مسائل کا شکار بھی ہونا پڑا ہے۔ اپ ڈیٹ سرورز کی دستیابی میں مسئلے کی وجہ سے اکثر لوگوں کے پاس ایررز بھی آئے ہیں جیسے کہ ایرر C1900200 اور 80240020 یا پھر "something happened” کا ایرر۔

ان مسائل میں سے کچھ کا حل بھی دریافت ہو چکا ہے۔ مثلاً اگر ایرر 80240020 ہے تو اسے ٹھیک کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کی ضرورت ہو گی:
ونڈوز 10 نے اپ گریڈ کرنے کے لیے جو فائلز اس مقام پر ڈاؤن لوڈ کی ہیں انھیں ڈیلیٹ کر دیں:

C:\Windows\SoftwareDistribution\Downloads

اس کے بعد کمانڈ پرامپٹ کھولیں اور اس میں درج ذیل کمانڈ چلائیں:

wuauclt.exe /updatenow

اب دوبارہ ونڈوز کی اپ ڈیٹ چلائیں۔ چونکہ اس کی پہلے ڈاؤن لوڈ کی گئی فائلز ہم ڈیلیٹ کر چکے ہیں اس لیے یہ نئے سرے سے تازہ فائلز ڈاؤن لوڈ کرے گی اور اس بار امید ہے کہ ونڈوز کامیابی سے اپ گریڈ ہو جائے گی۔

مائیکروسافٹ نے ایک ٹول بھی جاری کیا ہے جس کی مدد سے آپ ونڈوز10 کی آئی ایس او فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی انسٹالیشن ڈسک بنا سکتے ہیں۔ انسٹالیشن ڈسک کے کئی فوائد ہیں۔ مثلاً ایک دفعہ ونڈوز 10 مکمل ڈاؤن لوڈ کر کے آپ اس کے ذریعے یو ایس بی یا ڈی وی ڈی کو انسٹالیشن ڈسک بنا کر نہ صرف یہ کہ اپنے پاس ونڈوز10 انسٹال کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی سسٹم پر انسٹالیشن کی جا سکے گی چاہے اس پر انٹرنیٹ دستیاب ہو یا نہ ہو۔ انٹرنیٹ سے براہِ راست اپ گریڈ کافی وقت لیتی ہے کیونکہ پہلے یہ تمام ضروری اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرتی ہے اور پھر انسٹال کرتی ہے لیکن انسٹالیشن میڈیا آپ کے پاس موجود ہو تو یہ کام بہت جلد اور آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ صرف انسٹالیشن ڈسک نہیں ہو گی بلکہ اس سے آپ ونڈوز 10 اپ گریڈ بھی ہو سکیں گے۔ اگر آپ کو اپنی ونڈوز7 یا 8 کو 10 پر اپ گریڈ کرنا ہے تو یہ ڈسک اس کام کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس اپ گریڈ کے دوران آپ کے  تمام انسٹال سافٹ ویئر بھی بدستور انسٹال رہیں گے اور کسی قسم کے ڈرائیورز بھی انسٹال نہیں کرنے پڑیں گے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح ونڈوز10 کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹالیشن ڈسک بنائی جا سکتی ہے۔ سب سے آپ کو مائیکروسافٹ کا ڈاؤن لوڈ درکار ہو گا، جسے آپ درج ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ہیں:

ونڈوز ٹین ڈاؤن لوڈ ٹول

یہ ٹول 32 اور 64 بِٹ آپریٹنگ سسٹم کے لیے الگ الگ دستیاب ہے۔ اپنے موجودہ آپریٹنگ سسٹم کے حساب سے یہ ٹول ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کا نام ’’میڈیا کری ایشن ٹول‘‘ (MediaCreationTool) ہے جب کہ اس کا سائز 19 ایم بی کے لگ بھگ ہے۔ اس ٹول کی مدد سے نہ صرف یہ کہ آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو براہِ راست ونڈوز10 پر اپ گریڈ بھی کر سکتے ہیں۔

01-download-windows-10

اس کی ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد اسے چلائیں تو آپ کے سامنے دو آپشنز موجود ہوں گے۔ پہلے آپشن کے ذریعے آپ پی سی کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں اور اگر آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوسرا آپشن منتخب کریں۔ چونکہ ہمارا مقصد یہی ہے اس لیے ہم دوسرے آپشن کا انتخاب کریں گے۔

02-windows-10-language-edition-architecture

نیکسٹ پر کلک کریں تو اگلے حصے میں زبان، ونڈوز ایڈیشن اور آرکیٹیکچرمنتخب کرنا ہو گا۔ نیکسٹ پر کلک کریں تو اگلے مرحلے پر دو آپشنز موجود ہوں گے۔

03-windows-10-usb-dvd

پہلا آپشن ہے ’’یو ایس بی فلیش ڈرائیو‘‘۔ اگر آپ اپنی یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو ونڈوز10 کی انسٹالیشن ڈسک بنانا چاہتے ہیں تو اس آپشن کو منتخب کریں۔ لیکن اگر آپ ISO فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں تو جب چاہیں کسی یو ایس بی یا ڈی وی ڈی کو انسٹالیشن ڈسک بنا سکتے ہیں۔ اگر آئی ایس او فائل حاصل کرنا آپ کا مقصد ہے تو دوسرا آپشن ’’آئی ایس او فائل‘‘ منتخب کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کر دیں۔

04-downloading-windows-10

اگر آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا انتخاب کریں تو آپ کے پاس چار جی بی سے زائد اسپیس کی حامل یو ایس بی فلیش ڈرائیو کا موجود ہونا ضروری ہے۔ جبکہ آئی ایس او فائل کمپیوٹر میں کہیں بھی محفوظ کی جا سکتی ہے۔یہاں پوچھا جائے گا کہ آئی ایس او فائل کہاں ڈاؤن لوڈ کی جائے، اپنا مطلوبہ فولڈر منتخب کریں تو ڈاؤن لوڈنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ونڈوز10 کی آئی ایس او فائل تین جی بی سے زائد سائز کی حامل ہے اس لیے اب اس کی ڈاؤن لوڈنگ میں ہونے والی دیر آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار پر منحصر ہے۔

ڈاؤن لوڈنگ مکمل ہونے کے بعد یہی سافٹ ویئر ایک دفعہ پھر ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کا تجزیہ کرے گا کہ آیا فائل درست طریقے سے ڈاؤن لوڈ ہوئی یا نہیں، یہ عمل چند منٹس لیتا ہے۔

05-download-windows-10

سارے کام مکمل ہونے کے بعد آخری اسکرین پر آپ کو آئی ایس او فائل جس فولڈر میں ڈاؤن لوڈ کی گئی ہو گی اس کا مکمل پاتھ بھی بتایا جائے گا اس کے علاوہ یہ آپشن بھی دیا جائے گا کہ آپ چاہیں تو اس کے ذریعے فوراً انسٹالیشن ڈی وی ڈی بنا لیں۔

06-download-windows-10

انسٹالیشن ڈسک

ونڈوز ٹین کی آئی ایس او فائل کو ڈی وی ڈی پر برن کیا جا سکتا ہے اور بوٹ ایبل یو ایس بی فلیش ڈرائیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔ ISO فائل کے ذریعے یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انسٹالیشن ڈسک بنانے کے لیے کئی پروگرامز مفت دستیاب ہیں۔ ایسا ہی ایک پروگرام آپ درج ذیل ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

www.isotousb.com

ونڈوز 10 کی انسٹالیشن

ونڈوز10 کی انسٹالیشن کا مکمل تفصیلی طریقہ ہم کمپیوٹنگ کے شمارہ اکتوبر 2014 میں شائع کر چکے ہیں۔ یہ مضمون ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے جسے آپ درج ذیل ربط پر پڑھ سکتے ہیں:

ونڈوز ٹین کی انسٹالیشن

4 تبصرے
  1. sk khan says

    Good news:::; thanks:::;computingpk,,,,you are the great…….amazing…

  2. Ali Raza says

    ونڈوز 10 کی رجسٹریشن کی کیا ہے یا یہ اس کے بغیر ہی انسٹال ہو جائے گی؟

  3. jawad says

    window 10 waqai kamal h…me nay windows 7 say isko 10 pr upgrade kia h…..bus battery thori ziada khati h

  4. Rizwan Ali says

    Amazing post, lakin kaya is me Registration ka problem ay ga

Comments are closed.