کسی بھی ویب سائٹ سے وڈیوز براہِ راست اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کریں

اسمارٹ فون کے ذریعے وڈیوز دوسروں سے شیئر کرنا ہمارا روز مرہ کا کام ہے۔ دراصل جب ہم کوئی اچھی وڈیو دیکھتے ہیں تو فوراً دل چاہتا ہے کہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ کسی ایسے طریقے کی تلاش میں رہتے ہیں جسے استعمال کرتے ہوئے تمام ویب سائٹس جیسے کہ فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ سے وڈیوز باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں۔

یہ کام پی سی پر تو بہت آسان ہے لیکن چونکہ آج کل ہم زیادہ تر اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اس لیے یہ جھنجٹ نہیں پالنا چاہتے کہ پہلے وڈیوز پی سی پر ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر انھیں فون میں منتقل کریں اس لیے ہمیں ایسا حل چاہیے ہوتا ہے جو وڈیوز کو براہِ راست فون پر ہی ڈاؤن لوڈ کرے۔

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ تمام معروف وڈیوز ویب سائٹس سے وڈیوز براہِ راست فون میں اور وہ بھی اپنی پسند کی کوالٹی میں کس طرح ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں تو یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:

3 تبصرے
  1. @hmed says

    Thanks for sharing, very helpful

  2. Saif Ur Rehman says

    عمدہ پوسٹ اور بتانے والے کا انداز بیاں اور آواز کمال کی ہے، ماشاء اللہ

  3. Aamir sohail says

    بہت ہی اچھی ایپلیکیشن ہے میں خود استعمال کر رہا ہوں ۔بہت بہت اچھی ہے

Comments are closed.