گوگل پلے اسٹور کا نیا اور بہترین ورژن ڈاؤن لوڈ کریں
زبردست نئے فیچرز اور خوبصورتی کے ساتھ گوگل پلے اسٹور کا نیا ورژن apk فائل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔
یقیناً آپ کمپیوٹنگ میں پڑھ چکے ہوں گے کہ پلے اسٹور پر بڑھتی ہوئی مشکوک اور وائرس زدہ ایپلی کیشنز سے نمٹنے کے لیے گوگل پلے اسٹور میں کئی تبدیلیاں کر رہا ہے۔
اس حوالے سے ایک زبردست فیچر گوگل پلے پروٹیکٹ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اگر آپ نے اس حوالے سے نہیں جانا تو یہاں ملاحظہ کریں:
گوگل کی نئی سکیوریٹی سروس جو فون کو رکھے گی ہر سائبر حملے سے محفوظ
یہ تبدیلیاں اب مکمل ہو چکی ہیں اور گوگل پلے اسٹور ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ فی الحال یہ نیا ورژن تمام صارفین تک نہیں پہنچا، اس لیے اگر آپ اسے ابھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ربط سے اس کی اے پی کے فائل ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں:
یاد رہے کہ یہ گوگل پلے اسٹور کا ورژن 8.2.36 ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے یہ ورژن موجود ہو تو آپ کو اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
اس لیے اسے ڈاؤن لوڈ کرنے سے قبل اپنے پاس پلے اسٹور کا ورژن ضرور چیک کر لیں۔
چونکہ ایپلی کیشنز انسٹال کرنا ہمارا روز مرہ کا معمول ہے اس لیے گوگل پلے اسٹور کا اپ ڈیٹ رہنا بھی انتہائی ضروری ہے۔
اس نئے ورژن میں آپ کے کئی نئے فیچرز کے ساتھ ساتھ ڈیزائن میں خوبصورتی بھی دیکھنے کو ملے گی۔
Comments are closed.