مکمل یوٹیوب پلے لسٹ ڈاؤن لوڈ کریں
وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور اس حوالےسے سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی آسان ترین طریقہ معلوم ہو۔ زیادہ تر وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی نہ کسی سافٹ ویئر یا ایپلی کیشن کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسے بھی کئی طریقے موجود ہیں جن سے کسی سافٹ ویئر کے بغیر بھی وڈیوز ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ایک آدھ وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا تو آسان ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یوٹیوب کی ایک پوری کی پوری پلے لسٹ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
یوٹیوب پر وڈیوز کو فہرست میں مرتب رکھنے کے لیے پلے لسٹس بنائی جاتی ہیں، مثلاً کسی ایک خاص موضوع پر موجود وڈیوز کو ایک سیکشن میں جمع کرنے کے لیے اس کی پلے لسٹ بنا دی جاتی ہے۔ اب اگر آپ کسی پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام بہت ہی آسانی کے ساتھ ’’ڈاؤن وِڈز ڈاٹ نیٹ‘‘ ویب سائٹ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے:
downvids
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ ایک وڈیو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور پوری پلے لسٹ بھی۔ پلے لسٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں دیکھیں ’’یوٹیوب پلے لسٹ‘‘ کا آپشن موجود ہے۔ سب سے پہلے یوٹیوب سے اپنی مطلوبہ پلے لسٹ کا ربط کاپی کر لیں۔
پلے لسٹ کا یوآرایل پیسٹ کرنے کے بعد ’’سلیکٹ وڈیو فارمیٹ‘‘ میں سے مطلوبہ فارمیٹ جیسے کہ عام یا ایچ ڈی منتخب کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اس پلے لسٹ میں موجود تمام وڈیوز اگلے صفحے پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے موجود ہوں گی۔ اس سروس سے آپ وڈیوز کو ایچ ڈی معیار میں یا صرف بطور ایم پی تھری بھی کنورٹ کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:
نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 125 میں شائع ہوئی
اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔
Comments are closed.